وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ شاید ایران بھی ابراہم ایکارڈز میں شامل ہو جائے، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران ایک دن ابراہیمی معاہدے کا حصہ بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایران مستقبل میں ابراہم ایکارڈز میں شامل ہوسکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ شاید ایران بھی ابراہم ایکارڈز میں شامل ہو جائے، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران ایک دن ابراہیمی معاہدے کا حصہ بنے گا۔ امریکی صدر نے اس سے قبل امید ظاہر کی تھی کہ سعودی عرب بھی ابراہم معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ ابراہم ایکارڈز اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام سے متعلق ہے۔ یہ معاہدہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں طے پایا تھا، جس کے تحت اسرائیل 4 مسلم ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہوا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کہ ایران

پڑھیں:

’چھپانے کو کچھ نہیں‘ ٹرمپ کا ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز جاری کرنے کے لیے ووٹ دینے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کانگریس کی اُس کوشش کی حمایت کرتے ہیں جس کے تحت بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید سرکاری فائلز پبلک کرنے کے لیے اس ہفتے ایوانِ نمائندگان میں متوقع ووٹنگ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن، میئر نیویارک ظہران ممدانی کی مدد کرنے کو تیار

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ہاؤس ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز جاری کرنے کے حق میں ووٹ دینا چاہیے، کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں۔ انہوں نے ایپسٹین سے متعلق تنازع کو ڈیموکریٹ دھوکا بھی قرار دیا۔

صدر ٹرمپ پر ناقدین الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ مبینہ طور پر فائلز کے اجرا میں رکاوٹ ڈال کر کچھ حقائق چھپانا چاہتے ہیں، تاہم ٹرمپ اس تاثر کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ یہ معاملہ خود ریپبلکن پارٹی میں بھی اختلافات پیدا کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں کردار پر امیرِ قطر کا شکریہ

ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی نے ABC کے پروگرام ’دس وِیک‘ میں کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایپسٹین سے متعلق ڈیموکریٹس کے تعلقات کی نئی انکوائری کا حکم دینا شاید فائلز کو روکنے کی آخری کوشش ہو سکتا ہے۔ میسی اور ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ایپسٹین فائلز کو مکمل طور پر عوام کے سامنے لانے کی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایپسٹین فائلز

متعلقہ مضامین

  • ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، محمد بن سلمان
  • ولی عہد اور ٹرمپ کی ملاقات: سعودی عرب ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننے کے لئے تیار
  • سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، صدر ٹرمپ کی جانب سے استقبال
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ویزا سسٹم کا اعلان کردیا ، ٹکٹ ہولڈرز جلد اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ کپ مسافروں کے لیے ’فیفا پاس‘ متعارف کرنے کا اعلان کردیا
  • سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی
  • ٹرمپ کا جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے اجراء کیلئے اپنی جماعت سے ووٹ دینے کا مطالبہ
  • ’چھپانے کو کچھ نہیں‘ ٹرمپ کا ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز جاری کرنے کے لیے ووٹ دینے کا مطالبہ
  • روس کیساتھ کاروبار کرنیوالے ممالک پر سخت پابندیاں لگائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ