پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی، میوزیم کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود اور ساؤتھ افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹرافی کی تقریب میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، شان مسعود کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گفتگو
اس موقع پر ایڈن مارکرم نے این سی اے کے میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں شان مسعود نے انہیں میوزیم میں موجود مختلف ٹرافیز اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بارے میں بتایا۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔
فینز اور کرکٹ شائقین دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ سیریز شائقین کے لیے دلچسپ مقابلوں سے بھرپور ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ساؤتھ افریقہ شان مسعود کپتان ایڈن مارکرم کرکٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ساؤتھ افریقہ کپتان ایڈن مارکرم کرکٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز
پڑھیں:
لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز اختتام پذیر
لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان نے اپنی مضبوط بولنگ کے ذریعے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔
جنوبی افریقی بیٹر ٹونی ڈی زورذی 81 رنز اور سینورن متھوسامے 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ رین ریکلٹن 71، ایڈن مارکرم 20، اور ویان مولڈر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹریسٹن سٹبز 8، کائل ویرائن 2، اور ڈیوالڈ بریوس صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ساجد خان اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف خسارے سے بچنے کے لیے مزید 162 رنز درکار ہیں۔ میچ کے تیسرے دن کا کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگا۔