قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس بار نسبتاً بہتر تیاری ہے، حالیہ سیریز ہمارے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔

لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساجد خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، انہیں وائرل فلو ہوا تھا اب واپس آگئے ہیں، ہم اپنی میڈیکل ٹیم سے بات کریں گے، ہم وقت لے کر ان کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری

شان مسعود نے اپنی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایسا پِچ بنائے جس میں ٹیسٹ میچز ڈرا ہو، زیادہ رنز کے بجائے ہم 20 وکٹیں لینے پر زیادہ توجہ دیں گے، ایسے میں ہمیں اپنی توقعات کھلاڑیوں سے کم رکھنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ہوم گراونڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، باولنگ پر کام کیا ہے اور فیلڈنگ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی افریقہ کی پاکستان میں اسپن وکٹوں کے لیے خصوصی تیاریاں مکمل

اس موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرام نے کہا کہ پچھلے سائیکل میں ہم نے اچھا پرفارم کیا، ہم پاکستان میں اسپن وکٹ کی توقع کررہے ہیں، بابر اعظم کی وکٹ اہم ہوتی ہے ان کو آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہا ہے جس کا اسے فائدہ ہوگا لیکن ہم اپنی کوشش کریں گے، ہم آج پِچ دیکھیں گے اور مشاورت کے بعد ٹیم کا فیصلہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹیسٹ کرکٹ جنوبی افریقہ شان مسعود کرکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹیسٹ کرکٹ جنوبی افریقہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے کہا کہ کریں گے

پڑھیں:

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں تاریخی شکست، گوہاٹی اسٹیڈیم میں شائقین کا غصہ

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو 25 سال بعد ایک شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس پر بھارتی شائقین شدید غصے میں نظر آئے۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارتی ٹیم کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ اس نتیجے نے شائقین کے لیے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے ہاتھوں حاصل ہونے والی 0-3 کی شکست کے زخم بھی تازہ کر دیے۔
اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے میچ کے دوران ہیڈ کوچ گمبھیر کو نشانہ بنایا اور نعرے لگائے، جن میں “گمبھیر ہائے ہائے” سنا گیا۔
یہ ذلت آمیز شکست ایک بار پھر گمبھیر کے بطور ہیڈ کوچ مستقبل پر سوالیہ نشان ڈال رہی ہے، اور ٹیم کے اگلے اقدامات پر عوامی دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے جنوبی افریقہ کو آئندہ جی 20 سمٹ کی دعوت واپس لے لی
  • سنیل گواسکر کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ’پوسٹ مارٹم‘ کا مطالبہ
  • جنوبی افریقہ کے ہاتھوں تاریخی شکست، گوہاٹی اسٹیڈیم میں شائقین کا غصہ
  • آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست، بھارت رینکنگ میں پاکستان سے پیچھے چلا گیا
  • جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
  • ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی
  • ضلع جنوبی کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس آج ہوگی