کراچی:

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں گوہر آفریدی اور اسامہ طارق کی شان دار نصف سنچریوں کی بدولت با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی۔

کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، جابر صافی نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، زر عالم 23 اور رحیم اللہ 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد فیاض نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں، ایوب اور احمد یار نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے محض 14.

4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 156 رنز بنا کر فتح حاصل کرلی۔

گوہر آفریدی نے 41 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے شامل تھے، اسامہ طارق بھی 60 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، محمد فیاض نے 24 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے میر اکبر واحد بولر تھے جنہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے محمد فیاض کو سیریز میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور گوہر آفریدی کو آخری میچ میں زبردست اننگز کھیلنے پر ین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد ذیشان نے سیریز کی کامیابی کو پاک فوج اور شہدا کے نام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فتح ان جوانوں کے نام ہے جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وہ اپنی جان اور اپنے اہل خانہ کی پرواہ کیے بغیر قربانیاں دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی دراصل وہیل چیئر کرکٹ کی جیت ہے، ہم نے افغانستان کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی بھرپور تعاون کیا، جس کے نتیجے میں افغان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے میں کامیاب ہوئی۔

اس موقع پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان منصور عادل نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار انٹرنیشنل سیریز کھیلنے پر ہمیں بے حد خوشی ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور امید ہے کہ ایشیا کپ میں بھی بہتر پرفارم کریں گے۔

انہوں نے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی میزبانی اور مہمان نوازی نے ہمیں بے حد متاثر کیا، جس پر ہم تہہ دل سے مشکور ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے

پڑھیں:

سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟

سہ ملکی سیریز سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 اہم کھلاڑیوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو ذاتی وجوہات کے باعث سیریز میں موجود نہیں ہوں گے۔

بورڈ نے بتایا کہ کپتان کی غیر موجودگی میں ڈاسن شاناکا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا آغاز کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سری لنکن بورڈ سری لنکن ٹیم کھلاڑی واپس وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست
  • سری لنکا کے دو کھلاڑی پاکستان میں بیمار، سہ ملکی سیریز سے باہر
  • ابوظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا، کل سے ٹی 10 لیگ کا شاندار آغاز
  • سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟
  • ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں پاکستان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر تہنیتی پیغامات
  • پاکستان کرکٹ ہمیشہ ناٹ آئوٹ
  • بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
  • پاکستان، سری لنکا سیریز کا آخری ون ڈے آج
  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا