UrduPoint:
2025-06-11@23:18:33 GMT

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 فروری 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو حراست میں لے لیاگیا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا، اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی ہے، اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

عدالت نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے وکلاءکی ملاقات کرانے کا حکم دیاتھا۔ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔ قبل ازیں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکا گیاتھا۔

اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چوہدری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی۔ فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی تھی۔ اڈیالہ جیل چوکی نے فیصل چوہدری کی درخواست وصول کرلی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے درخواست میں تحریر کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع تھا۔

جیل عملے نے آج داخلی دروازے پر روک دیا اور اندر جانے نہیں دیا گیاتھا۔ وکیل فیصل چوہدری نے اپنی درخواست یہ بھی کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔فیصل چوہدری نے کہا احتجاج پر مجھے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں دو گھنٹے تک بٹھایا گیاتھا اور حبس بیجا میں رکھا گیاتھا۔ جیل عملہ میرے اور میرے ساتھ آئے ہوئے سائلین کو ہراساں کرتا رہا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے

پڑھیں:

ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ، علیمہ خان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے عمران خان نے کیا کہا ہوا ہے اور پارٹی رہنماؤں نے کیا کہا ہوا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ یہ اب تحریک روک نہیں سکتے، ہم پر تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جج صاحب مجبور ہیں، ہمیں سمجھ آرہی ہے، ان پر بہت پریشر ہے، ہم ججز کو یکجہتی دکھا رہے ہیں لیکن یہ بھی ان کو کافی نہیں پڑ رہی۔علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کو کئی مہینوں تک قید میں ہی رکھنا ہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی آگے نظر نہیں آرہی ہے، اب پی ٹی آئی قیادت کی طرف دیکھیں گے کس طرح بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کروایا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہنگری کے سبکدوش سفیر مسٹر بیلا فاذیکس کی الوداعی ملاقات
  • عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی، علیمہ خان
  • ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ، علیمہ خان
  • وزیراعظم سے مسلم لیگ ق کے اراکینِ قومی اسمبلی پر مشتمل وفد کی ملاقات
  • دو طبقے پھر پسے جائینگے، تنخواہ دار اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائیگا، عمران
  • عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو پورے ملک میں احتجاجی تحریک کی تیاری کی ہدایت
  • عمران خان نے جیل میں چوتھی عید منائی، اس مرتبہ بھی نماز عید ادا نہ کرسکے
  • قائد اعظم کے بعد پاکستان میں بانی پی ٹی آئی جیسا مقبول لیڈر پیدا نہیں ہوا، چوہدری پرویز الہٰی
  • عمران خان سے منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست حکام کو ارسال
  • عمران خان سے کل ملاقات کرنے والوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال