راولپنڈی:

بنگلا دیشی بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

بنگلا دیش کی مسلح افواج کے اس دوسرے اعلیٰ سطحی دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول اور دو طرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات میں ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی نمایاں خدمات بالخصوص آئندہ کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 کے انعقاد اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا۔ 

ایڈمرل محمد نظم الحسن نے ملاقات  میں خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلیے مشترکہ اقدامات کا عزم

اسلام آباد:

صدر مملکت سے چینی سفیر نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں خطے میں امن کے لیے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے  صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔  دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے  مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور  ساتھ دیا ہے ۔ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں ۔ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔

اس موقع پر چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ   پرصدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
  • انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف
  • صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلیے مشترکہ اقدامات کا عزم
  • الحاق پاکستان کے نظریے کے فروغ میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کا کلیدی کردار
  • سربراہ پاک بحریہ سے سعودی نیول چیف کی ملاقات ، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم 
  • ایڈمرل نوید اشرف سے وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
  • امیر البحر سے سربراہ سعودی بحریہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
  • اسلام آباد: سعودی نیول کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی کی نیول چیف سے ملاقات
  • سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • سعودی بحریہ کے سربراہ کا دورۂ پاکستان، پاک بحریہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق