پی ٹی آئی سے تلخیاں کم،اپوزیشن الائنس کاحتمی فیصلہ ہوانہ خدوخال طے ہوئے،کامران مرتضیٰ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:جے یو آئی(ف) کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ اپوزیشن الائنس کاحتمی فیصلہ ہوانہ خدوخال طے ہوئے،پی ٹی آئی سے تلخیاں کم ہوئی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ اپوزیشن الائنس کی سربراہی مولانافضل الرحمان کو دینے کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی،اس حوالےسے قیاس آرائی ہی ہے،الائنس کا حتمی فیصلہ ہوانہ خدوخال طے ہوئے۔
ایک سوال پر انہوں کہاکہ پی ٹی آئی سے تلخیاں کم ہوئی ہیں،وزیراعظم شہبازشریف مولانافضل الرحمان کی عیادت کے لیے آئے تھے ا س موقع پر دیگرامورپربھی بات چیت ہوئی تاہم میں اس ملاقات میں موجود نہیں تھا اس لیے ملاقات کی تفصیلات نہیں بتاسکتا۔
انہوں نےکہاکہ 26ویں آئینی ترمیم سے ہم نے متنازع شقیں نکلوائیں، جوہماری بڑی کامیابی تھی،26ویں ترمیم میں پی ٹی آئی بھی آن بورڈتھی ،آخری موقع تک مشاورت کا حصہ رہی اور ان کی تجاویزبھی شامل کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا بس چلتاتو مزیداسلامی شقیں منظورکرواتے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
سیاسی رہنما غلام مرتضیٰ کاظم نے 50سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کرلیا
مبارک حسین اعوان: 50 برس کی عمر میں غلام مرتضیٰ کاظمی نےمیٹرک پاس کر کے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں نئی مثال قائم کر دی۔
میرپور بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک امتحانات میں ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا چناری سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی رہنما غلام مرتضیٰ کاظمی نے 50 برس کی عمر میں نمایاں نمبرز سے میٹرک امتحانات میں کامیابی حاصل کر لی۔
غلام مرتضیٰ کاظمی نے کہا کہ تعلیم صرف سند نہیں بلکہ شعور عزم اور مسلسل خود کو بہتر بنانے کا نام ہے، انہوں نے اس موقع پر پیغام دیا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا اور اگر جذبہ ہو تو عمر مصروفیات یا کوئی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی ،نوجوان اگر محنت لگن جاری رکھیں تو کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتے، میں نے بھی محنت اور لگن سے پچاس برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
غلام مرتضیٰ کاظمی کی اس کامیابی کو علاقے میں نوجوانوں اور بزرگوں کیلئے ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہےجو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ علم حاصل کرنے کیلئے کبھی دیر نہیں ہوتی۔