بھارتی دارالحکومت میں اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں موصول
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی میں کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں موصول ہو ئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا کے اسکولوں کو بم کی دھمکیاں صبح ملیں جبکہ مایور وہار کے ایک اسکول کو صبح ای میل پر دھمکی دی گئی۔دھمکیوں کے بعد طلبہ کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نئی دہلی میں اسکول کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر پکڑے گئے طالب علم کو چھوڑ دیا گیا تھا۔12 سالہ طالب علم کو کونسلنگ اور والدین کو متنبہ کرنے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول ان 30 اداروں میں شامل تھا جنہیں دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔
ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے کہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک جنگی جرم ہے جو شہریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔
روس کی جانب سے میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Post Views: 5