بنگلہ دیش میں اداکارہ مہرافروز کےبعدسہانا صبا بھی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں اداکارہ مہر افروز کے بعد معروف ماڈل و اداکارہ سہانا صبا بھی گرفتار۔۔ پولیس نامعلوم مقدمات میں تفتیش کررہی ہے. یادرہےگزشتہ دنوں مشہور و معروف اداکارہ و ہدایت کار مہر افروز کو حراست میں لیا گیا تھا۔ جن کے گھر کو نامعلوم افرادنے آگ لگادی تھی اوران کےوالد کے گھر کوبھی ناراض ہجوم نے گزشتہ روز نذر آتش کردیا تھا اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اداکارہ سہانا صبا کو بھی پوچھ گچھ کے لئے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں 6 فروری کو حراست میں لیا گیا اور سوال و جواب کے لیے ڈٹیکٹیو برانچ دفتر لے جایا گیا۔ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر محمد ولبر رحمان نے اداکارہ سوہانا صبا سے تفتیش کرنے کی تصدیق کی ہے۔اس سے قبل اداکارہ و ہدایت کار مہر افروز شان کو ڈھاکہ کے دھان منڈی علاقہ میں ان کی رہائش سے حراست میں لیا گیا تھا۔
مہر کے تعلق سے ڈٹیکٹیو برانچ کے چیف رضاء الکریم ملک نے کہا تھا کہ مہر کو ملک کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ انھیں منٹو روڈ پر موجود ڈٹیکٹیو برانچ کے دفتر لے جا کر پوچھ گچھ ہوئی۔دوسری طرف مہر سے بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے۔
پشاور: ہوٹل میں سلنڈر دھماکے سے 12 افراد زخمی
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حراست میں لیا گیا
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔