جراسک ورلڈ: ری برتھ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم جراسک پارک سیریز کی ساتویں فلم ’جراسک ورلڈ: ری برتھ‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جو ریلیز ہوتے ہی مداحوں کے درمیان مقبول ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق اس سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کے ٹریلر کو صرف دو دن میں یوٹیوب پر 18 ملین سے زائد افراد نے اسے دیکھ لیا ہے اور مداح اس دلچسپ فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اسٹیون اسپلبرگ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2 جولائی 2025ء کو سنیما گھروں کہ زینت بنے گی۔ فلم کی کاسٹ میں اسکارلیٹ جوہانسن ایکشن ایکسپرٹ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی، جبکہ جانتھن بیلی بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
View this post on InstagramA post shared by JURASSIC WORLD REBIRTH (@jurassiclover1993)
فلم کی ہدایت کاری گیرتھ ایڈورڈ نے کی ہے جبکہ اسکرین پلے میکائل کریکٹن اور ڈیوڈ کویپ نے تحریر کیا ہے۔ اسے تھائی لینڈ، لندن اور کیلیفورنیا کی مختلف لوکیشنز پر فلمایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’جراسک پارک‘ 1993ء میں ریلیز ہوئی تھی، جسے خود اسٹیون اسپلبرگ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ بعد کی فلموں میں وہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شامل رہے۔
اسپلبرگ سائنس فکشن اور تھرلر فلموں کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، اور ان کی فلمیں ’ٹرانسفارمرز‘، ’انڈیانا جونز‘ اور ’جراسک پارک‘ سیریز بڑے بجٹ کی سپر ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فواد خان کی فلم ’’عَبیر گُلال‘‘ تنازع کا شکار، یوٹیوب سے گانے ڈیلیٹ کر دیئے گئے
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم عَبیر گُلال کے گانوں کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
پہلگام واقع کے بعد سے فواد خان اور وانی کپور کی فلم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں فلم کی بھارت میں ریلیز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر عبیر گلال کے بین کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہے اور فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔ جس کے بعد اب اس فلم کے گانے ’خُدایا عشق‘ اور ’انگریزی رنگ رسیا‘ جو یوٹیوب انڈیا پر دستیاب تھے، اب ہٹا دیے گئے ہیں۔ یہ گانے پروڈکشن ہاؤس اور سریگاما کے آفیشل چینلز پر اپ لوڈ کیے گئے تھے۔
اس فلم کا ایک اور گانا 24 اپریل کو ریلیز ہونا تھا جس کو ریلیز نہیں کیا گیا تاہم اس حوالے سے اب تک فلم کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے فواد خان کی فلم عبیر گلال کی کو بھارت میں ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری آرتی ایس بگڑی نے کی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ردھی ڈوگرا، لیزا ہیڈن، فریدہ جلال، سونی رازدان، پرمیت سیٹھی اور راہول ووہرا بھی شامل ہیں۔