آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان کو ترقی کے سفر پر لے کر گئے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہمارے نہیں پاکستان کے مخالف ہیں، ایک سال میں حکومت نے معیشت کو پروان چڑھایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان کو ترقی کے سفر پر لے گئے۔
عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں معیشت کے اشاریے مثبت ہیں، حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی صوابی جلسہ: پنڈال میں کارکنوں کی آمد، مرکزی قیادت غائب، یوم سیاہ سنہری حروف سے لکھا جائےگا، علی امین گنڈاپور
انہوں نے کہاکہ تحریک انتشار والے شہدا کی بے حرمتی کرتے ہیں، اور پھر کہا جاتا ہے کہ نو مئی پر کمیشن بنایا جائے۔
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ملک میں شرح سود میں کمی آئی ہے، جبکہ اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی، اور برآمدات میں اضافہ ہوا، آج ہماری اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حب الوطنی کے ساتھ معاشی سفر میں پورا کردار ادا کیا ہے، دنیا کے مالیاتی ادارے اعتراف کررہے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی منایا جارہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی یوم سیاہ منا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے یوم احتجاج کا جواب، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، سیاسی جلسے جلوس پر پابندی
پی ٹی آئی آج خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں احتجاجی جلسہ کررہی ہے، اس کے علاوہ ملک بھر میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، جہاں پولیس کی جانب سے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف پی ٹی آئی جنرل عاصم منیر شہباز شریف عطااللہ تارڑ وزیر اطلاعات وزیراعظم وی نیوز یوم تعمیر و ترقی یوم سیاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف پی ٹی ا ئی شہباز شریف عطااللہ تارڑ وزیر اطلاعات وی نیوز یوم تعمیر و ترقی یوم سیاہ عطااللہ تارڑ وزیر اطلاعات پی ٹی ا ئی ا رمی چیف نے کہاکہ
پڑھیں:
پاکستان اور ترکیہ کا توانائی، کان کنی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں مینار پاکستان ترکیہ کے پرچم سے روشن، ’یہ پاکستان کا برج خلیفہ ہے‘
وزیراعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ نے توانائی، کان کنی، معدنیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ رجب طیب اردوان ویژنری لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے ملک کی ترقی کے لیے بے پناہ اقدامات کیے، یہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، 2010 اور 2022 کے سیلاب کے بعد رجب طیب اردوان نے پاکستان کا دورہ کیا اور امداد بھی بھیجی۔
انہوں نے کہاکہ انقرہ میں شاندار استقبال پر ترکیہ کا مشکور ہوں، ترک صدر سے مل کر دلی خوشی ہوئی، رجب طیب اردوان نے مشکل وقت میں جو کیا وہ پاکستان کے عوام نہیں بھولیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ انسداد دہشتگردی کے لیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاتف مشترکہ کوششیں شروع کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان 50 ہزار سے زیادہ معصوم جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتا ہے۔
اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ترکیہ میں خوش آمدید کہتے ہیں، باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں۔
رجب طیب اردوان نے کہاکہ عالمی امور پر دونوں ممالک میں ہم آہنگی ہے، ہم دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں، فلسطین کی آزادی کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ترکیہ کا قومی مفاد کے بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ
انہوں نے مزید کہاکہ ترکیہ اپنے بھائی پاکستان کی ہرممکن مدد اور تعاون کے لیے تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان ترکیہ تعاون پر اتفاق رجب طیب اردوان مشترکہ پریس کانفرنس ملاقات وی نیوز