انتخابی شکست کے اعتراف کیساتھ کیجریوال کی بی جے پی کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست کو تسلیم کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:اروند کیجریوال کے بعد دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ آتشی مارلینا سنگھ کون ہیں؟
ارند کیجریوال نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم عاجزی کے ساتھ عوامی مینڈیٹ قبول کرتے ہیں اور میں بی جے پی کو اس کی جیت کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کہ امید کرتا ہوں کہ بی جے پی دہلی کے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترے گی۔
اپنے ویڈیو پیغام نے اپنی پارٹی کے برسراقتدار رہتے دہلی میں ہوئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کیجریوال کا کہنا تھا کہ ہم نے دہلی والوں کے لیے تعلیم، پانی، بجلی، بنیادی ڈھانچے میں کافی کام کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب عام آدمی پارٹی اگلے 5 سال اسمبلی میں ایک تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، اور ہم دہلی کے لوگوں کو بھی دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ ہم اقتدار کے لیے سیاست میں نہیں ہیں، بلکہ ہم اسے لوگوں کی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
کیجریوال نے اپنے پارٹی ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں انتخابات کے دوران تمام عام آدمی پارٹی کی جانب سے انتھک محنت کے لیے ان شکریہ ادا کرتا ہوں اور ہم نے ایک اچھا الیکشن لڑا۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی گزشتہ 10 سال سے دہلی میں برسراقتدار تھی، جب کہ بی جے پی 1998 سے شہر میں اقتدار سے محروم چلی آرہی تھی۔ تاہم حالیہ انتخابات میں بی جے پی نے دہلی کا میدان مار لیا ہے۔70 نشستوں والی اسمبلی میں بی جے پی کی 36 نشستوں کی جیت کا امکان ہے۔
بی جے پی نے دہلی کا معرکہ کیسے سر کیا؟دہلی کے حوالے سے بی جے پی نے 18 ماہ قبل ہی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔ بی جے پی نے عوامی عدم اطمینان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بشمول اروند کیجریوال عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کیخلاف بدعنوانی کے الزامات لگائے۔ گورننس کی ناکامیوں کو نشانہ بنایا اور دریائے یمنا میں آلودگی اور شراب کی پالیسی کے تنازع جیسے مسائل کو اجاگر کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عام ا دمی پارٹی بی جے پی نے نے دہلی کے لیے
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔