انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری تین گاڑیاں ساتھ لے گئے، واپس دینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری امیر قادری نے 3 گاڑیاں اپنے ساتھ لے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے کئی بار امیر قادری سے گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کی تاہم انہوں نے انکار کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر سابق سیکرٹری کو خط بھی ارسال کیا گیا لیکن اس کے باوجود گاڑیاں بورڈ کو واپس نہ کی گئیں۔
واضح رہے کہ امیر قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک دورے پر جانے کی وجہ سے اپنے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور انہوں نے اس دورے کے اخراجات بھی واپس نہیں کیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت کا پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کرنا بہت ہی افسوسناک ہے: جلیل عباس جیلانی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کرنا بہت ہی افسوسناک ہے۔
سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی نہیں ہونی چاہئے، صدر کلنٹن کے دورے میں سکھوں کو قتل عام کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت بھی بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا تھا۔
جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ اس وقت بھی بھارت کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا، ہوسکتا ہے واقعہ 5 اگست 2019ء کے اقدامات کا ردعمل ہو۔
Post Views: 1