چیمپئنز ٹرافی 2025:حفاظت پر فوج تعیناتی کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران حفاظت کے سخت انتظامات کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے، جس کے تحت سول آرمڈ فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بین الاقوامی ٹیمیں 12 فروری سے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔ اس تناظر میں پی سی بی، پنجاب اور سندھ حکومت کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے بھی تمام اداروں اور صوبائی داخلہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد: ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے
اسلام آباد میں موجود ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے، پولیس یونیفارم پر لگے کیمروں اور سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کی جانے لگی۔
ایس ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ہدایات پر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
ذیشان حیدر نے اپنے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں اور املاک کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، اسی لئے ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی و خارجی راستوں سمیت حساس مقامات پر جدید تقاضوں کے مطابق سکیورٹی کو مزید مستحکم بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پڑتال کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جارہی ہے، شہریوں اور ملکی و غیر ملکی املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ باڈی وورن کیم اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے نگرانی کے نظام کو زیادہ موثر اور شفاف بنایا جارہا ہے، افسران اور جوان فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی امور کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ذیشان حیدر نے کہا کہ سفارت خانوں، اقوامِ متحدہ کے دفاتر اور دیگر اہم تنصیبات کی سیکورٹی اقدامات مزید بڑھا دیے گئے ہیں، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ہر آنے جانے والے شخص اور گاڑی پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، پڑتال کے عمل میں پولیس سے مکمل تعاون کریں۔
ایس ایس پی سیکیورٹی نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، کسی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن "پکار-15" پر دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔