حکومت کمیٹی رسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو غیرمؤثر ہوچکی ہے، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آ باد:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی روسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو غیرمؤثر ہوچکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ رسمی طور پرتحلیل ہو نہ ہو، حکومتی مذاکرتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال اور غیر مؤثر ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل جانے کے بعد وزیر اعظم کی پیش کش بھی ٹھکرا چکی ہے۔
عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب وہ پر تشدد احتجاج کے لیے ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، اسے جب کبھی ایک بار پھر مذاکرات کی ضرورت محسوس ہوئی تو دیکھی جائے گی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی پہلے ہی حکومت سے مذاکرات ختم کرنے اور کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے مذاکرات کو بے سود قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو ہمارے مطالبات تسلیم کرکے کمیشن بنائے، پھر مذاکرات ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی پی ٹی آئی
پڑھیں:
اردو یونیورسٹی سینٹ اجلاس موخر کرنے کیلئے خالد مقبول کا ایوان صدر کو خط
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بےضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر کرنے کے لیے ایوان صدر کو خط تحریر کر دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جسے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ملتوی کیا جائے۔
یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں اساتذہ و ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
تنخواہوں کی ادائیگی میں 2 ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے، ہاؤس سیلنگ الاؤنس 12 ماہ سے بند ہے، 4 ماہ سے پینشن ادا نہیں ہوئی جبکہ 2019 کے بعد سے ریٹائرمنٹ کے بقایاجات بھی ادا نہیں کیے گئے۔
اس کے برعکس، وائس چانسلر نے اپنی تنخواہ غیر قانونی طور پر ایچ ای سی کے طے شدہ پیمانے سے دگنی مقرر کر رکھی ہے جس کی صدرِ پاکستان سے منظوری نہیں لی گئی۔