Islam Times:
2025-06-09@16:21:47 GMT

بنوں، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

بنوں، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

ذرائع کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے، شہید اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے، شہید اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اسی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ شب بھی حملہ کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں 2 روز قبل کرک کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے میں 3 اہل کار شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔ تھانہ خرم تحصیل بانڈہ داؤد شاہ بہادر خیل چوکی پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کیا تھا، جس میں فائرنگ کا تبادلہ رات گئے تک جاری رہا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حملہ کیا چوکی پر ہو گئے

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی

غزہ کے علاقے خان یونس میں ملٹری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی 12 رکنی ٹیم کے ایک عمارت میں داخل ہوتے ہی زوردار دھماکا ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے مٹی کا ڈھیر بن گئی۔

عمارت کے ملبے تلے درجن کے قریب اسرائیلی فوجی دب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران 4 لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ زخمیوں میں سے ایک نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔


اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم حماس کے زیر استعمال سرنگ کی موجودگی کی اطلاع پر عمارت میں داخل ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا نے 4 اہلکاروں کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے کہ جب عرب میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اسی ہفتے دو مختلف واقعات میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔ آج کے واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں سے یہ تعداد 9 ہوگئی۔

غزہ میں حماس کیساتھ دو بدو جھڑپوں میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 430 ہوگئی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 18 مارچ 2025 کو دو ماہ کی جنگ بندی کو یک طرفہ طور پر ختم کرکے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

تب سے لے کر اب تک غزہ میں اسرائیلی فوج کے 5 ڈویژنز تعینات کیے گئے ہیں جس کا مقصد حماس کو ختم کرکے شہر میں کسی نئی جماعت یا قیادت کو اقتدار دینا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید
  • پولیس والے نے ٹریفک پولیس اہل کار کوگھونسہ مار کر دانت توڑ دیے
  • بنوں میں اہم جرگہ، فتنۃ الخوارج اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • بنوں میں اہم جرگہ، فتنہ الخوارج کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • بنوں میں اہم جرگہ، فتنۃ الخوارج اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
  • شکر گڑھ: احسن اقبال کی شہید ایف سی اہلکار معظم کے گھر آمد
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ’را‘ کے تین دہشتگردوں کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین
  • کوئٹہ، عیدالاضحیٰ کے دوران 2 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کیلئے ڈیوٹی دینگے
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی
  • بنوں میں گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق