لاہور: ٹرائی نیشن سیریز کے میچ کی جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور:
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرائی نیشن سیریز کے میچ کی جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر اسٹیڈیم کے مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سلطان، عزت اللہ، جمال اور فرید میچ کی اصل ٹکٹس کی فوٹو کاپیاں کروا کر فروخت کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے جعلی ٹکٹس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف میں موثر پیٹرولنگ اور کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں جاری میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ شائقین بلا خوف و خطر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔