شہر میں پولیس کے چھاپے20ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کومبنگ آپریشن اور چھاپوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزما ن کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،نقدی ،موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمدہوا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سپر مارکیٹ کے علاقہ الیاس گوٹھ اور لیاقت آباد نمبر تین میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ، داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے 30/35 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی گئی بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس اور سیواس ڈیوائس کی مدد سے ویریفی کیشن/تصدیق کا عمل کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کا جعلی کارڈ اور سرکاری نمبر پلیٹ بھی استعمال کر نے ہوئے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے شہر سے 40 سے زائد رکشے چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کا واردات کا انوکھا طریقہ تھا وہ رکشے والے کے قریب جاکر گر جاتا تھا اور بے ہوشی کا ناٹک کرتا تھا اگر رکشے والا قریب ہوٹل سے یا کسی دکان سے پانی لینے جاتا تھا تو وہ رکشہ لے کر فرار ہوجاتا تھا ۔ تھانہ بریگیڈ پولیس نے خداداد کالونی کے قریب کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل زاہد قریشی ولد صغیر احمد کو گرفتار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ خلیجی میدیا کے مطابق ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے ایک شخص کو اپنی پرائیویٹ گاڑی میں زبردستی ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے دس سال قید کی سزا سنائی ہے، قید کی سزا کے علاوہ عدالت نے رہائی کے بعد ملزم پر ایک پابندی بھی عائد کی ہے جس کے تحت مدعا علیہ کو متاثرہ بچے کے گھر کے قریب رہائش اختیار کرنے سے منع کردیا گیا۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب 10 سالہ متاثرہ کے رشتہ دار نے پولیس رپورٹ درج کروائی، جس میں کہا گیا تھا کہ بچے کو مدعا علیہ نے اپنے گاڑی میں بٹھا کر اس کے گھر کے قریب رہائشی علاقے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے رپورٹ ہونے کے بعد ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن نے تحقیقات کا آغاز کیا اور سامنے آنے والے شواہد نے واقعے کے دن جائے وقوعہ پر مدعا علیہ کی گاڑی کی موجودگی کی تصدیق کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ علاقے سے نکلنے سے پہلے کار کو ایک سکول کے قریب پارک کیا گیا تھا۔