کتنے آدمی تھے؟ جنید اکبر نے صوابی جلسے کی رپورٹ مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ رپورٹ جمع کروائیں کے کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کتنے لوگ لائے تھے۔
مزید پڑھیں: ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکر گزار ہوں، بہت بڑا اور کامیاب جلسہ ہوا تاہم تحریک انصاف میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا۔ ضلعی صدور، جنرل سیکریٹری اور تحصیل ناظمین 3 دن میں رپورٹ جمع کروائیں کہ کون کتنے بندےلےکر جلسے میں آیا تھا۔
مزید پڑھیں: صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ ختم: خون کا بدلہ خون لیکن نفرتیں بڑھنے سے ملک کو نقصان ہوگا، علی امین گنڈاپور
جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ رپورٹ ریجنل صدور کے پاس جمع کروائیں۔ رپورٹ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جائیں جبکہ میں خود بھی رپورٹس شیئر کروں گا۔ تمام رپورٹس عمران خان کو دی جائی گئیں، پارٹی میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان صوابی جلسہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان صوابی جلسہ جنید اکبر
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی
سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے رات گئے ہی کرایوں میں کمی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور نئی کرایوں کی فہرست جلد از جلد جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (آرٹی ایز) کو فوری طور پر عملی اقدامات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔