طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بحر ہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر رکھتا ہے۔ بحری تجارت کا معیشت میں بنیادی کردار ہے۔ طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے۔
کراچی میں ’محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل‘ کے عنوان سے امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ امن ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تجارتی ٹیرف ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئے ہیں۔ دنیا بڑی معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کہتے ہیں 99 فیصد مطالبات پورے ہوگئے تو پھریہ احتجاج کس بات کا؟ خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ سمندری تجارت کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔ عالمی معاش میری ٹائم پر انحصار کرتا ہے۔
امن ڈائیلاگ کا مقصد بلیو اکانومی کا فروغ ہے، ایڈمرل نوید اشرفاس سے قبل پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ امن ڈائیلاگ کے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ امن ڈائیلاگ کا مقصد بلیو اکانومی کا فروغ ہے۔ امن ڈائیلاگ کے ذریعے میری ٹائم سیکیورٹی کو لاحق خطرات سے آگاہی دینا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امن ڈائیلاگ ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیر دفاع خواجہ محمد آصف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امن ڈائیلاگ ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ایڈمرل نوید اشرف وزیر دفاع خواجہ امن ڈائیلاگ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔