بھائی کی سنگیت میں پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شاندار پرفارمنس
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
بھارتی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات میں بھرپور انداز میں شریک ہیں۔
سدھارتھ چوپڑا جلد ہی اداکارہ نیلم اپادھیائے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور پریانکا شادی کی تیاریوں اور تقریبات میں جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیں۔ ان تقریبات میں ان کی بیٹی کے ساتھ ساتھ سسرالی افراد، پال کیون جوناس اور ڈینس جوناس بھی شریک رہے۔
گزشتہ شام ممبئی میں ایک شاندار سنگیت کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پریانکا کے شوہر اور معروف گلوکار نک جوناس نے بھی شرکت کی۔ نک جوناس 6 فروری کو بھارت پہنچے اور سنگیت تقریب میں اپنی دلکش پرفارمنس سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب کے دوران نک جوناس نے گٹار تھام کر اپنے مقبول گیت "آفٹر لائف" کو بھرپور جوش و خروش سے گایا، جبکہ ان کے والد پال کیون جوناس نے سنتھیسائزر پر دھن چھیڑتے ہوئے نک کا ساتھ دیا۔
پریانکا چوپڑا نے بھی اپنے شاندار رقص سے تقریب کو مزید یادگار بنایا، جبکہ دولہا سدھارتھ چوپڑا بھی ڈانس فلور پر جلوہ گر ہوئے۔ پریانکا نے اپنے مشہور گیتوں پر رقص کر کے محفل میں رنگ بھر دیے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عالیہ، پوجا کے مقابلے میں آدھی بھی نہیں، پوجا بھٹ کے بھائی کا تہلکہ خیز انٹرویو وائرل
بالی ووڈ کی ماضی کی سُپر اسٹار پوجا بھٹ کے بھائی راہول بھٹ نے اپنی سوتیلی بہن عالیہ بھٹ کو پوجا بھٹ سے صلاحیتوں میں کم تر قرار دے دیا۔
حال ہی میں اداکار راہول بھٹ نے بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اپنی بات کھل کر بیان کی۔ انٹرویو کے دوران جب میزبان نے کہا کہ عالیہ بھٹ، بھٹ خاندان کی وراثت کو آگے لے جا رہی ہیں، تو راہول بھٹ نے اس پر حیران کن ردعمل دیا۔
راہول نے اس بات سے جزوی اتفاق کیا کہ عالیہ خاندان کی نمائندگی کر رہی ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کے ذاتی خیال میں عالیہ بھٹ ان کی سگی بہن پوجا بھٹ کے مقابلے میں کسی بھی پہلو میں آدھی بھی نہیں ہیں۔ نہ صلاحیت میں، نہ خوبصورتی میں، اور نہ ہی پرکشش انداز میں۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)
راہول کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے، عالیہ میری سگی بہن کے مقابلے میں آدھی بھی نہیں۔ نہ ٹیلنٹ، نہ لُک، نہ سیکسی، پوجا کے سامنے پانی کم ہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔‘
راہول بھٹ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کے خیالات کو جرات مندانہ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ اسے غیر ضروری موازنہ تصور کر رہے ہیں۔