راجہ عابد کو ڈرانے کی کوشش انتہائی شرمناک ہے، کاظم میثم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ راجہ عابد کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ناقص نظام تعلیم اور آئندہ نسلوں کی تباہی حکمرانوں کا ایجنڈا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ راجہ عابد کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ ناقص نظام تعلیم اور آئندہ نسلوں کی تباہی حکمرانوں کا ایجنڈا ہے۔ تعلیم اچھی ہو جائے اور شعور معاشرہ پر حامی ہو جائے تو ہر محلہ میں راجہ عابد پیدا ہو گا، جن پر جعلی نعروں اور مکاری سے حکومت ممکن نہیں ہو گی۔ طلباء کی تعلیم کے لیے راجہ عابد جس طرح سوز جگر رکھتا ہے انہیں داد دینی چاہیے لیکن ان کو ڈرانے کی کوشش انتہائی پست اور شرمناک رویہ ہے۔ راجہ عابد چلاس کا نوجوان قائد طلبا نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کا ہے۔ انکے شعور، جرات و بہادری اور قائدانہ صلاحیت لائق تحسین ہے۔ انکو اپوزیشن چیمبر میں جلد بلا کر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ گلگت بلتستان شعوری سفر پر ہے۔ یہ نوشتہ دیوار ہے کہ ظلم، فسطائیت، مکاری اور عیاری ریت کی دیوار ثابت ہو گی اور یہاں کی یوتھ اپنے حقوق چھین کے لے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
چیئرمین پی سی بی کا بڑا فیصلہ، کراچی کی قائد اعظم ٹرافی میں نمائندگی یقینی ہوگئی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے بڑے فیصلے نے کراچی کو ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا حق دلوا دیا۔
چئیرمین پی سی بی کے فیصلے کی بدولت حنیف محمد ٹرافی سے اب دو کی بجائے چار ٹاپ ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کی حقدار بن گئیں۔
قائد اعظم ٹرافی میں اب آٹھ کی جگہ 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
قبل ازیں حنیف محمد ٹرافی میں گروپ اے سے فیصل آباد اور گروپ بی سے فاٹانے ملک کے پریمیئر ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی تھی۔
گروپ بی میں گزشتہ روز اپنے آخری اور پانچویں میچ میں راولپنڈی کے خلاف کامیابی کے بعد کراچی بلوز کی ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آئی تھی۔
حنیف محمد ٹرافی کے گروپ اے میں دوسری پوزیشن کا فیصلہ آج شام کو ختم ہونے والے میچز میں ہوگا۔
لاہور بلوز کی ٹیم کوئٹہ کو شکست دے کر دوسری پوزیشن کے ساتھ قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کی اہل بن جائے گی۔
بصورت دیگر کراچی وائٹس کی ٹیم آزاد جموں کشمیر کے خلاف فتح پاکر قائد اعظم ٹرافی میں جگہ بنائے گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ چھ اکتوبر سے شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں چھ ٹیمیں پہلے ہی جگہ بنا چکی ہیں جن میں لاہور وائٹس، پشاور، ایبٹ آباد، سیالکوٹ، بہاولپور اور پشاور ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں۔