100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار روانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں طویل انتظار کے بعد ٹل سے پاراچنار جانے والے قافلے کو روانہ کر دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے میں اشیائے خوردونوش، ادویات، پھل، سبزیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔ٹریڈ یونین کے مطابق قافلے میں 100 سے زائد گاڑیاں شامل ہیں جو فورسز اور پولیس کی سیکیورٹی میں روانہ ہوئیں۔ قافلے کی گاڑیاں چھپری گیٹ سے داخل ہوئیں اور عرفانی گاؤں علی زئی پہنچ گئیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف پاکستان کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ ہو گئے۔
نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گا۔
واضح رہے کہ کل جاتی عمرہ میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ