انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹر صائم ایوب کی لندن میں پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات ہوئی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے لمحات کو ویڈیو کی شکل میں اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں صائم ایوب سے متعلق بری خبر، کتنے عرصے تک کرکٹ سے باہر ہوگئے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کی ہانیہ عامر سے سر راہ ملاقات اس وقت ہوگئی جب دونوں لندن میں ایک ہی تقریب میں موجود تھے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صائم ایوب اور ہانیہ عامر خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات کررہے ہیں، جبکہ انہیں پوز دیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہانیہ عامر نے لندن میں تقریب کے اختتام پر گاڑی میں جانے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کیا، تاکہ ان سے ملاقات ہوسکے۔

ہانیہ عامر نے صائم ایوب سے ملاقات کے وقت تصویر اور ویڈیو بنائی، ساتھ ہی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف

واضح رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لندن بھیجا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اداکارہ انجری پوز تقریب خوشگوار ملاقات سوشل میڈیا صائم ایوب کرکٹر لندن ہانیہ عامر وی نیوز ویڈیو وائرل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اداکارہ پوز خوشگوار ملاقات سوشل میڈیا صائم ایوب کرکٹر ہانیہ عامر وی نیوز ویڈیو وائرل ہانیہ عامر صائم ایوب

پڑھیں:

اداکارہ نشو کے داماد کی اچانک موت سے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی؛ ویڈیو پیغام

مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم ایک دل گرفتہ ویڈیو پیغام میں اپنے داماد کے اچانک انتقال کی خبر دیتے ہوئے زار و قطار رو پڑیں۔

اداکارہ نشو بیگم نے یوٹیوب پر جاری وی لاگ میں نم آنکھوں اور رندھی ہوئی آواز کے ساتھ بتایا کہ 22 جولائی کی رات اُن کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک رات قبل ہی میں اپنی چھوٹی بیٹی عائشہ کے شوہر علی رضا سے مل کر آئی تھی اور صبح اس کے انتقال کی اندوہناک خبر سنی ہے۔

نشو بیگم نے بتایا کہ علی رضا معروف اداکارہ میڈم فردوس کے صاحبزادے اور صرف 47 برس کے تھے۔ موت برحق ہے، لیکن جوان موت دل چیر دیتی ہے۔

 

اداکارہ نشو نے اپنے داماد کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی اور بتایا کہ علی رضا کو ان کی والدہ اداکارہ فردوس کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔

اس دل سوز موقع پر شوبز انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی غم کی لہر دوڑ گئی ہے، جہاں پرستار اور ساتھی فنکار ان کے لیے تعزیتی پیغامات دے رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکی ایئرلائن کی پرواز قبل رن وے پر آگ اور دھواں، مسافروں کی ڈرامائی ریسکیو ویڈیو وائرل
  • اداکارہ نشو کے داماد کی اچانک موت سے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی؛ ویڈیو پیغام
  • جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، ویڈیو بیان وائرل
  • ایف بی آر افسر کی وائرل بدتمیزی کی ویڈیو پر فیصل واوڈا کا رد عمل سامنے آگیا
  • ’بلیک پرل‘ نامی گھوڑا پیانو بجا کر بچی کو ہوش میں لے آیا، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل
  • مصر کے نوجوان کی بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش، ویڈیو وائرل
  • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو چلتی کار پر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا
  • عائزہ خان کے نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے، دلکش تصاویر وائرل
  • ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوستی ختم ہوگئی؟
  • 41 سالہ ڈی ویلیئرز کے ’’ریلے کیچ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم، ویڈیو وائرل