پاکستان کی نیتن یاہو کے حالیہ اشتعال انگیز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نیتن یاہو کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، یہ بیان اشتعال انگیز اور سوچا سمجھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کےغیرذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور سوچا سمجھا ہے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو سعودی عرب میں ریاست قائم کرنے کی تجویز دی۔ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے غیرمتزلزل موقف کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش افسوسناک ہے، فلسطینی کاز سے وابستگی غلط انداز میں پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے، فلسطینیوں کو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی آزاد ریاست کا ناقابل تنسیخ حق حاصل ہے۔نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس شریف ہو، فلسطینیوں کو آبائی وطن سے بےگھر یا منتقل کرنے کی کوئی بھی تجویز ناقابل قبول ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی بیان فلسطینیوں کے حق خود ارادیت، آزاد ریاست کے جائزحقوق کو مجروح کرتاہے۔تجویز بین الاقوامی قانون، یواین قراردادوں اور انصاف کےاصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے سعودی عرب اور عالمی برادری سے مل کر کام کرتا رہےگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرے، امن عمل کو نقصان پہنچانے کی مسلسل کوششوں کیلئے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اشتعال انگیز نیتن یاہو نے کہا کہ
پڑھیں:
یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپ؛ اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تل میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ہونے والی مسلح جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا افسر مارا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی آبادکار فوج سے پیشگی رابطے یا اجازت کے بغیر گاؤں تل میں داخل ہوگئے جہاں کشیدگی کے دوران فلسطینیوں سے جھڑپ شروع ہوگئی۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہری نے وہاں موجود سویلین سیکیورٹی اہلکار سے اسالٹ رائفل چھین لی اور اسی ہتھیار سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میجر یووال ایزرا ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت 27 سالہ میجر یووال ایزرا کے نام سے ہوئی جو 282ویں آرٹلری رجمنٹ کی 411ویں بٹالین میں بیٹری کمانڈر تھے اور ان کا تعلق ہرزلیہ سے تھا۔
اسرائیلی فوج نے واقعے میں مارے جانے والے دوسرے اسرائیلی کی بھی تصدیق کرتے ہوئے اسے فوج کا شہید قرار دیا ہے جس کی شناخت ماسٹر سارجنٹ 32 سالہ ریزروسٹ بنایاہو میلیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ 4 فلسطینی بھی جان سے گئے۔
اس جھڑپ میں مجموعی طور پر دو اسرائیلی اور چار فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج، فلسطینی مسلح گروپوں اور آبادکاروں کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔