سپرہائی وے پر پولیس کیکارروائی‘منشیات فروش گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر فقیرہ گوٹھ میں کارروائی کر کے منشیات فروش ملزمہ شہناز زوجہ روشن کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمہ عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اسکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولییس کے مطابق زیرِ حراست ملزم وین میں سفر کرنے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، وین ڈرائیور کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔