6 ماہ کے دوران پاکستان تمام شعبوں کی برآمدات بڑھانے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہباز حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2024کے دوران پاکستان کے تمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے حکومتی ذ رائع کے حوالے سے بتایا کہ جولائی تا دسمبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسائل اورلیدرکی برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا، اسی مدت میں ایگرو اور فوڈ سیکٹر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 6 فیصداضافہ ہوا۔
مالی سال کی پہلی ششماہی میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات 11فیصد، میٹلز اور جیمز کی برآمدات7 فیصد بڑھیں، منرلز اورپٹرولیم کی برآمدات میں 48 فیصد، کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔
پہلی ششماہی میں ٹیکسائل اور لیدرکی برآمدات 9 ارب 62کروڑ 46لاکھ ڈالرز رہیں، اسی مدت میں ایگرو اور فوڈسیکٹرکی برآمدات 4 ارب 13کروڑ ڈالرز رہیں۔
جولائی تا دسمبر دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات ایک ارب28کروڑ ڈالر، میٹلز اینڈ جیمزکی برآمدات کا حجم 61کروڑ 40لاکھ ڈالر ، منرلز، پٹرولیم کی برآمدات 61کروڑ 25 لاکھ ڈالر، کیمیکلز ، فرٹیلائزر اور فارما سیکٹرکی برآمدات کاحجم 24کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہا۔
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ممبران قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کردی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی برآمدات میں
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اور اضافے کے بعد سونے کی قیمت 3 ہزار 395 ڈالر پر پہنچ گئی تھی۔