سلمان خان کونسا کرئیر اپنانا چاہتے تھے؟ اداکار کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اصل خواہش اداکاری نہیں بلکہ ہدایت کاری تھی۔
اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران سلمان خان نے بتایا کہ وہ 17 سال کی عمر میں ڈائریکٹر بننا چاہتے تھے، لیکن کسی نے انہیں موقع نہیں دیا۔ ان کے مطابق، کم عمری کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا اور اداکار بننے کا مشورہ دیا۔
View this post on InstagramA post shared by dumb biryani (@dumbbbiryani)
سلمان خان نے ارہان کو کیرئیر کے درست انتخاب اور صحیح راستے پر چلنے کی اہمیت پر بھی نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ابتدائی دور میں وہ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری میں دلچسپی رکھتے تھے اور لکھنے کا شوق بھی تھا، جو آج بھی برقرار ہے۔
View this post on InstagramA post shared by dumb biryani (@dumbbbiryani)
واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے، جس میں رشمیکا مندانا، سنیل شیٹی، شرمن جوشی اور کاجل اگروال اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی بانی کے بیٹے آ رہے ہیں، جس نے گرفتار کرنا ہے کر لیں، علیمہ خان
راولپنڈی:تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے دونوں بیٹے قاسم خان اور سلمان خان دونوں کے پاکستان آنے کی علیمہ خان ،سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر علی ظفر نے تصدیق کر دی۔
تینوں رہنمائوں نے بتایا کہ دونوں بیٹوں کی جیل میں قید والد سے ملاقات ان کا آئینی و قانونی حق ہے، اس حوالے سے ہفتہ رواں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دونوں بیٹوں کی بانی سے ملاقات کیلئے باقاعدہ آئینی پٹیشن دائر کی جا رہی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کے جس نے گرفتار کرنا ہے کر لیں وہ آرہے ہیں اور وہ کتنا عرصہ پاکستان میں رہیں گے یا احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے یا نہیں فوری کچھ نہیں کہہ سکتے، یہ فیصلہ انہوں نے ہی کرنا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسلام آباد بھی جیل ہے ، بانی چیئرمین کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خان اور نے سپرنٹڈنٹ جیل اڈیالہ پر تنقید کرتے کہا کے ہم اس غفور انجم کو کبھی نہیں بھولیں گے اس نے ہمارے بھائی کو شدید ترین تکالیف پہنچائی ہیں، وقت آنے پر حساب لیں گے۔
سلمان اکرم راجہ ، علیمہ خان اور بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہئے، یہ صرف مفروضہ ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے، پی ٹی آئی کے لیڈر صرف اور صرف عمران خان ہی ہیں۔
بیرسٹر نے کہا کہ بھرپور تحریک چلائیں گے، پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پانچ اگست کو بھر پور احتجاج ہوگا اور خیبر پختون خوا کے لوگ مایوس نہیں کریں گے۔
فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی بہن علیمہ خان سے ناراض ہیں یا نہیں، یہ ان کا خاندانی معاملہ ہے۔
اسد قیصر نے ایکس پر کہا ہے کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے ۔