افغان حکومت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث، لاشوں کی وصولی بڑا ثبوت
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
افغان حکومت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے واضح شواہد سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، افغان حکومت نے پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری 2025 کو آپریشن کے دوران مارے گئے افغان دہشت گرد کی لاش وصول کرلی۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کے ضلع خوست کا رہائشی تھا۔
اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کیے گئے دہشت گرد احمد الیاس عرف بدرالدین کی لاش بھی افغان طالبان نے وصول کی تھی۔ ذرائع کے مطابق احمد الیاس صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا، جس کی ہلاکت پر افغان عبوری حکومت نے جشن منایا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مختلف کارروائیوں میں اب تک بڑی تعداد میں افغان دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، اور ان کی لاشیں افغان حکومت وصول کر رہی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق، لاشوں کی وصولی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افغان عبوری حکومت فتنہ الخوارج کے ساتھ ملی بھگت رکھتی ہے اور پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جانب افغان طالبان دہشت گردوں کی مدد سے انکار کرتے ہیں، جبکہ دوسری جانب ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں وصول کر کے اپنے ہی دعوؤں کو جھوٹا ثابت کر رہے ہیں۔ یہ دوہرا معیار ثابت کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت ایک ملیشیا کی طرز پر کام کر رہی ہے اور پاکستان میں براہ راست دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہے۔
دفاعی ماہرین نے افغان عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ طالبان اور فتنہ الخوارج کے عزائم سے ہوشیار رہیں، کیونکہ یہ دہشت گرد گروہ نوجوانوں کو لالچ دے کر پاکستان میں دہشت گردی پر مجبور کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، فتنہ الخوارج شریعت کا لبادہ اوڑھ کر منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہے، جس کی حقیقت بے نقاب ہونے کے بعد کئی افغان شہری ان سے بدظن ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان میں دہشت گرد افغان حکومت میں ملوث کے مطابق
پڑھیں:
عالمی برادری کو صیہونی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی ضمانت دینی ہو گی، ایرانی صدر
عالمی برادری کو صیہونی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی ضمانت دینی ہو گی، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز
تہران (سب نیوز)ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے مذاکراتی عمل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عالمی برادری کو صیہونی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی ضمانت دینی ہوگی۔ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا ایران ہمیشہ امن اورسکون کا خواہاں رہا ہے،اسرائیلی جارحیت کا غیر مشروط خاتمہ مسلط کردہ جنگ کو ختم کرنیکا واحد راستہ ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یورپی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات صرف ایٹمی پروگرام پر ہورہے ہیں،میزائل پروگرام پرکوئی بات چیت نہیں ہوگی،امریکا ایران کے خلاف جارحیت میں فریق ہے،جب تک اسرائیل حملے بند نہیں کرتا واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونگے۔مزید کہااسرائیل کیخلاف ایرانی جارحیت دیکھ کرکئی ممالک اس جنگ سے دور رہیں گے،عباس عراقچی برطانیہ فرانس اورجرمنی سے جنیوا میں مذاکرات کر رہے ہیں،اس سے پہلے ایرانی صدر واضح کرچکے ہیں کہ جنگ روکنے کیلئے ایران کو صیہونی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی ضمانت دینی ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ٹی ڈی ساہیوال کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا خارجی گرفتار سی ٹی ڈی ساہیوال کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا خارجی گرفتار حکومت کا 5سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ حکومت کا چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ چین کا ایک بار پھر اسرائیل ایران تنازع میں فوری جنگ بندی پر زور ایران اسرائیل کشیدگی: 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے، اسرائیلی میڈیا لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی اور حبس، بارش کب ہوگی؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم