نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت دینے کے معاملے پرپی ٹی آئی کا ایوان میں احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرنے نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا، اسپیکرنے اپوزیشن لیڈر کو نکتہ اعتراض پر بات نہیں کرنے دی۔ جس کے بعد تحریکِ انصاف کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکرسردار ایاز صادق نے کہا کہ وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض نہ دینے کا طے ہوا تھا، جس کے بعد تحریک انصاف اراکین نے ایوان میں احتجاج شروع کردیا۔ تحریک انصاف کے اراکین نے ڈیسک بجا کر احتجاج کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کا موقع ملے گا۔قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی کی گئی، صاحبزادہ حامد رضا نے کورم کی نشاندہی کی۔ اسپیکر نے گنتی کی ہدایت کی اورقومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا نکلا۔ایوان میں دہشتگردی میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں اورکشتی حادثہ سمیت آفات و حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔فاتحہ خوانی اعجاز الحق، مولانا عبدالغفور حیدری نے کرائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے ،صدر ،وزیر اعظم سمیت پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، عمران خان مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی سمندری تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں: نیول چیف بنگلا دیش ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کا نیا دور شروع ہونے والا ہے،تفصیلات سب نیوز حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایوان میں

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیٔرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس طارق جہانگیری معاملے پر اجلاس ہلڑبازی کی نذر
  • سکھر چیمبر آف کامرس میں پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسر اجلاس
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف قرارداد منظور
  • کسانوں پر زرعی ٹیکس کے نفاذ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم
  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
  • حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست، وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ: کیا اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ حل ہوگیا؟
  • پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج