بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ ان کا شو "دی کپل شرما شو" بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے۔ 

کئی لوگوں کا خیال ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد کپل شرما مغرور ہوگئے ہیں۔ اس بارے میں ان کے قریبی دوست اور ساتھی راجیو ٹھاکر نے خاموشی توڑ دی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں راجیو ٹھاکر نے وضاحت کی کہ کپل پر بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے، جو لوگ نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا، "کون دو ڈھائی گھنٹے کے شو کا اسکرپٹ بغیر اٹکے یاد رکھ سکتا ہے؟ کپل کبھی نہیں اٹکتا اور یہی اس کی کامیابی کی بڑی وجہ ہے۔"

راجیو نے مزید کہا کہ کپل اپنی شہرت کو بہترین انداز میں سنبھال رہے ہیں، جبکہ وہ خود جو کپل کے مقابلے میں محض 5 فیصد کامیاب ہیں، بعض اوقات مداحوں کی توجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں۔ مگر کپل ہمیشہ گرم جوشی اور خوش دلی سے اپنے مداحوں کا سامنا کرتے ہیں۔

کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر بھی راجیو ٹھاکر نے تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا، "یہاں کون نہیں لڑتا؟ اگر ان کے درمیان سنجیدہ رنجش ہوتی تو کیا آج وہ ایک ساتھ کام کر رہے ہوتے؟" 

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ سیٹ پر دونوں کے درمیان زبردست ماحول ہوتا ہے اور وہ کام کو انجوائے کرتے ہیں۔

راجیو ٹھاکر کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ کپل شرما کے مغرور ہونے کی خبریں محض افواہیں ہیں۔ وہ آج بھی اپنی محنت اور لگن سے کامیابی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی:

شہر قائد پر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ گرمی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی بھی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر قائد کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34سے  36  ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر میں اس وقت مطلع صاف مگر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

موسمیاتی ماہرین  کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

شہر میں  ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’تو میرے جیسا نہیں کھیل سکتا‘، روہت شرما کا نوجوان کھلاڑی سے مکالمہ
  • رتیش دیش مکھ کی شوٹنگ میں ڈانسر کی جان چلی گئی
  • پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے
  • بہادر ہوں لیکن شادی سے ڈرلگتا ہے، اداکارہ نے دل کا حال بتادیا،پاکستانی اداکارہ
  • چینی چھوڑنے سے فائدہ ہوتا ہے یا نقصان؟وہ حقائق جو سب کومعلوم نہیں
  • مرنال ٹھاکر ساؤتھ انڈیا کے سپر اسٹار الو ارجن کیساتھ فلم کرنے والی ہیں؟
  • اقوام عالم کے درمیان تعاون، باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: یوسف رضا گیلانی
  • کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم
  • شادی سے پہلے لڑکی سے اسکی تنخواہ پوچھنے والا مرد، مرد نہیں ہوتا، خلیل الرحمان قمر