2025-04-27@10:45:29 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«بھارتی ایئر لائنز کی»:

    پاکستان کی طرف سے اپنی فضائی حدود  بھارتی ایئرلائنز کے لیے بند کرنے کے فیصلے کے بعد انڈیا کے لیے پروازوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سفر کی طوالت کا شکارپروازیں 2 سے 10 گھنٹے تاخیر کا بھی شکاررہیں، پروازوں کےاضافی فیول، ایئرپورٹ پارکنگ چارجز، ہوٹل اخراجات کی مد میں بھی لاکھوں کے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑھ رہے ہیں۔ فضائی حدود کی بندش سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں اور کئی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی دلی سے امرتسر کی 33 پروازیں 2 سے 9 گھنٹے تک تاخیر کا...
    بھارتی ایئر لائنز کی مختلف پروازوں کے دورانیے میں 2سے 4گھنٹے کا اضافہ ہو گیا تین روز میں بھارتی ایئر لائنز کی 250 سے زیادہ پروازیں متاثر ہوئیں، رپورٹ بھارتی فضائی کمپنیوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث 3روز کے دوران بھارتی ایئر لائنز کی 250 سے زیادہ پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔پروازوں کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھارتی اور غیر ملکی مسافر انڈین ایئر لائنز کو چھوڑ کر دیگر ایئر لائنز کے ٹکٹ خرید رہے ہیں ۔شہری ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں 2 سے 4 گھنٹے کا اضافہ ہو گیا ہے ۔ امریکا برطانیہ اور یورپی...
    کراچی: پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا ہے۔ ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر سمیت دیگر ایئر لائنز کی پروازوں کے فلائٹ ٹائم میں دو سے چار گھنٹے دورانیہ بڑھ گیا۔ ایئر انڈیا کی نئی دلی ممبئی سے نیو یارک، لندن اور استنبول جانے والی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا جبکہ متعدد پروازوں کو ری فیولنگ کے ویانا سمیت دیگر ملکوں میں لینڈنگ کروائی گئی۔ نئی دلی سے امریکا کے روٹ کے لیے بھارتی ایئر لائنز لاہور سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتی تھی لیکن اب 4 گھنٹے لمبا روٹ لے کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ رات، ایئر انڈیا اور...
    بھارتی ایئرلائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 24 گھنٹے ہوگئے جب کہ  70 سے 85 بھارتی پروازیں دو سے 3 گھنٹے اضافی سفر کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سفر کی طوالت کا شکارپروازیں دو سے 10 گھنٹے تاخیر کا بھی شکاررہیں، پروازوں کےاضافی فیول، ایئرپورٹ پارکنگ چارجز، ہوٹل اخراجات کی مد میں بھی لاکھوں کے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑھ رہے ہیں۔ اضافی وقت کے باعث تاخیر کی شکاردو طرفہ پروازوں میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ کی پروازیں شامل ہیں، دیگر پروازوں میں جرمنی، سعودیہ، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ کی پروازیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ بحرین، مسقط، باکو، شارجہ اور دبئی کی پروازوں کو بھی فیول کے اضافی اخراجات سمیت اضافی وقت کا سامنا ہے، ذرائع...
    سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے اور جنگ کی صورت میں دفاع کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اپنے ایک آرٹیکل میں بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے مودی سرکار کو مشورہ دیا کہ پہلگام حملے کے بعد جنگ میں جلد بازی نہ کریں، نقصان بھارت کو ہی ہوگا۔ سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نےاس بات پر بھی زور دیا کہ مودی حکومت کو مکمل حکمت عملی سے کام لینا ہوگا۔ اپنے کالم میں انھوں نے اعتراف کیا کہ بھارت کے پاس پاکستان پر محفوظ طریقے سے حملہ کرنے کی کوئی برتر تکنیکی طاقت نہیں۔ چاہے وہ میزائل، ڈرونز یا بحری و فضائی طاقت ہو۔ انھوں نے خبردار کیا کہ عوامی جذبات اور نیو...
    پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایئر لائنز کو شدید جھٹکا دیا ہے۔ بھارتی ایئر لائنز کو اب شمالی امریکا، یورپ، برطانیہ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے لیے متبادل اور طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس کے باعث نہ صرف پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے بلکہ ایندھن کی کھپت اور آپریشنل اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹم کے مطابق یہ پابندی بھارتی ملٹری طیاروں سمیت ان تمام طیاروں پر عائد ہو گی جو بھارت کی ملکیت ہیں یا بھارتی ایئر لائنز کے تحت آپریٹ ہوتے ہیں، چاہے وہ لیز پر ہی کیوں نہ ہوں۔ مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: بھارتی الزامات اور اقدامات کے...
    پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئر لائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے ہیں، بھارت جانے والی طویل دورانیے کی پروازوں کی دیگر ملکوں میں لینڈنگ ہورہی ہیں۔ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود شام 6 بجے بند کی گئی جس کے بعد شارجہ سے امرتسر کے لیے پرواز کا رخ تربت میں داخلے سے قبل موڑدیا گیا۔ بھارتی ایئر لائن کے طیارے کی خلیج عمان سے گزر کر اضافی فیول کے لیے احمد آباد میں لینڈنگ ہوئی، اسی طرح ٹورنٹو سے بھارتی ایئر لائن کی پرواز اے آئی 190 نے ری فیولنگ کے لیے کوپن ہیگن میں لینڈنگ کی۔ پیرس سے دلی کی بھارتی ایئر لائن کی پرواز کی ری فیولنگ کے لیے...
    اسلام آباد( نیوزڈیسک)بھارتی ایئر لائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کے بعد بھارت کوبڑے پیمانے پر بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائرلائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کیلئے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا بھارت سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنیوالی دو طرفہ پروازوں کی یومیہ تعداد 70 سے 80 جبکہ بعض اوقات 100 سے تجاوز کرجاتی ہے۔بھارت سے پاکستانی فضائی حدود کے ذریعے یورپ، امریکہ، مڈل ایسٹ اور سینٹرل ایشیا کیلئے دو طرفہ پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرنے والی بھارتی ائرلائنز میں ائر انڈیا، ائر انڈیا ایکسپریس، اسپائس جیٹ، انڈیگو ائر اوت آکاسا ائر شامل ہیں ، بھارت...
    پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارت پر جوابی پابندیوں نے بھارتی ایئر لائنز میں بھونچال پیدا کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد تقریباً شام 6 بجے پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے حدود بند کر دی گئی تھی، جس کے ساتھ ہی بھارتی ائیر لائنز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اس فیصلے کے نتیجے میں بھارتی ائیرلائنز کو طویل دورانیہ کی پروازیں مختلف ملکوں کے متبادل ایئر پورٹس پر اتارنا پڑیں، جبکہ کئی کو اپنا رُخ موڑنا پڑ گیا۔ فضائی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی انتہا پسند مودی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعہ پر اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں۔ فینکوڈ نامی اسپورٹس اسٹریمنگ چینل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر تھا تاہم اب واقعہ کے بعد انہوں نے اب پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فوری طور پر نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوا تھا اور...
    ریاست جموں کشمیر کی حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ بھارتی ایجنسیوں کی کارروائی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی عدالت انصاف اور عالمی انسانی حقو ق کے ادارے اور تنظیمیں پہلگام میں ہوئی مذموم کارروائی کی آزادانہ تحقیقات کریں۔ ثابت ہوگا کہ سیاحوں پر حملہ بھارتی ایجنسیوں کی کارروائی ہے۔ سید صلاح الدین احمد نے ان خیالات کا اظہار متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ ترجمان سید صداقت حسین کے مطابق سربراہ جہاد کونسل نے کہا کہ 20مارچ 2000 کو اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے...
    لاہور: ملیر جیل کراچی میں خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی ماہی گیر کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی، ماہی گیر کی لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی سے واہگہ بارڈر پہنچائی گئی۔ بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ ماہی گیر گیراو گزشتہ 4 سال سے کراچی کی ملیر جیل میں قید تھا، جنہیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیر نے ملیر جیل میں خودکشی کرلی تھی اور 15 اپریل کو کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں اس کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کی...
    ویب ڈیسک:  لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہو گئیں، بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد کے مطابق 2016ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف...
    بھارت(نیوز ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہوگئیں، بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے میں ملوث نکلیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق شواہد کے مطابق 2016ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے، چکوٹھی، نیزا پیر، چیریکوٹ، رکھ چکری، دیوا، بٹل، کوٹ کوٹیرہ اور دیگر علاقوں...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)بھارتی ایئرلائن کے ایک طیارے میں ونڈو سیٹ سے کھڑکی ہی غائب ہے جس سے متعلق مسافر کی شکایت پر مبنی پوسٹ وائرل ہوگئی۔(جاری ہے) فلائٹ کی بکنگ کرتے وقت زیادہ تر مسافروں کی پہلی ترجیح ونڈو سیٹ ہوتی ہے، لیکن اگر کوئی ونڈو سیٹ لے اور پھر بھی وہاں دیوار نکلے تو یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ایئرلائن کی ایک فلائٹ میں اس وقت پیش آیا جب اضافی رقم دے کر ونڈو سیٹ لینے والا مسافر ایسی سیٹ پر بیٹھا جہاں ونڈو ہی موجود نہیں تھی۔ مذکورہ واقعہ ایک اسپورٹس چینل کے ملازم پردیپ متو کے ساتھ پیش آیا جس نے اس صورتحال کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان نوجوان کھلاڑی ابھیشیک شرما نے خراب سروس پر بھارتی ایئر انڈی گو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ابھیشیک شرما نے ایئرلائن پر بے جا دوسرے کاؤنٹرز پر بھیجنے کا الزام عائد کیا اور بتایا کہ اس وجہ سے ان کی فلائٹ چھوٹ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کی خراب سروس نے ان کی چھٹی برباد کردی۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ دہلی ایئر پورٹ پر انڈی گو کے ساتھ بدترین تجربہ رہا۔ اسٹاف کا رویہ بالخصوص کاؤنٹر منیجر سشمیتا متل کا قطعی طور پر نا قابلِ قبول تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وقت پر آئے، درست کاؤنٹر پر گئے لیکن انہوں نے ان کو دوسرے کاؤنٹر پر بھیج...
۱