لاہور:

بھارتی ایئر لائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پابندی عائد ہونے سے دہلی، امرتسر، لکھنئو، بنگلور اور ممبئی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پابندی کی وجہ سے اب تک 850 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس میں یورپ، امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو پونے دو ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے بھارتی ایئر لائن پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی ایئر

پڑھیں:

بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت

لاہور ( نیوزڈیسک) بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت ہونے لگی۔

صوبائی دارالحکومت کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 346 تک پہنچ گیا، گلبرگ 595، سول سیکرٹریٹ 557، اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 547 ریکارڈ کیا گیا ہے، سموگ کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد میں 377 ، گوجرانوالہ 379 اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 276 کو چھو گیا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ  
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • بھارتی فضائی حدودکی پابندی سےپاکستان سےبراہ راست فضائی رابطوں میں تاخیرکاسامنا ہے،ہائی کمشنربنگلادیش
  • بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
  • کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
  • پاکستانی کسانوں کا جرمن کمپنیوں کیخلاف مقدمے کا اعلان
  • ٹریفک حادثات میں معمرشخص سمیت 4افراد جان کی بازی ہارگئے