جناح کا دو قومی نظریہ سچ ثابت، 41 سال سے بھارت میں مقیم ایک اور پاکستانی خاتون ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
جناح کا دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوگیا، ہندو اور مسلمان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے، بھارت میں فرقہ واریت کی جیت جبکہ انسانیت ہار گئی۔ 41 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ڈیپورٹ کردی گئیں۔
بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارتی شہری کے ساتھ شادی شدہ پاکستانی خاتون 41 سال بعد ملک بدر کری گئیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی اجتماعی سزا ہم سب کو دی جارہی ہے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پھر ہمیں بھارت سے کیوں نکالا جارہا ہے؟
رپورٹ کے مطابق خاتون کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ موجود نہیں ہے۔
ادھر بھارت سے پاکستانی شہریوں کی بے دخلی دیکھ کر بھارتی جنونی انتہا پسند انتہائی خوش ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل اوڈیشہ پولیس نے گزشتہ 35 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون شردا بائی کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ شردا بائی کا ویزا منسوخ کر کے انہیں بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے حکم کی تعمیل نہ کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ اقدام کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کے خلاف اٹھائے گئے غیر عسکری اقدامات کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے کشمیر کے پہلگام میں اتوار کے روز ہوئے ہولناک دہشت گرد حملے، جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے، کے بعد بدھ کو کئی غیر عسکری اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ ان اقدامات میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی، اٹاری بارڈر کی بندش اور بھارت میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کے ویزے کی منسوخی شامل تھے۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستانی خاتون بھارت میں
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔