سکھوں نے بھارتی فوجی اڈوں کی بجلی اور پانی بند کرنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
انڈیا کے سکھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم سے 6 جون تک بھارتی پنجاب میں واقع ایئر فورس کے اڈوں کی بجلی اور پانی بند کریں گے۔
سکھوں کی تنظیم ’سکھس فار جسٹس‘ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ میں بتایا ہے کہ 13 مئی کو ہندو دہشتگرد نریندر مودی آدم پور ایئر فورس بیس پر پہنچا، اس نے بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگائے لیکن آج 23 مئی کو سکھ جتھے کے کارکنوں نے آدم پور ایئر فورس بیس کے علاقے خرد پور میں ایسے بینرز لگائے گئے ہیں جن میں سکھوں نے پاکستانی فوج کو خوش آمدید کہا اور پاکستانی فوج کو سپورٹ کا ایک بار پھر اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے جنگ میں بھارتی سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہونگے، ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں
گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنی ویڈیو میں یہ بینرز دکھائے، اس کے ساتھ ہی آویزاں خالصتان اور پاکستان کے پرچم بھی دکھائے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آدم پور ایئر بیس وہی ہے جہاں سے جون 1984 میں دربار صاحب پر حملہ ہوا تھا، اس پر ٹینک اور توپوں کے ساتھ چڑھائی کی گئی تھی۔ اسی ایئرفورس بیس سے ہیلی کاپٹرز گئے تھے اور انہوں نے اکال تخت صاحب کو نشانہ بنایا تھا۔ آدم پور، پٹھان کوٹ، بٹھنڈہ اور جالندھر سے فوج نکلی تھی اور اس نے اکال تخت صاحب پر ترنگا لہرایا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Sikhs For Justice (@sikhsforjustice)
گرپتونت سنگھ پنوں نے نریندر مودی کو پیغام دیا کہ یکم جون سے 6 جون تک آدم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، بٹھنڈہ اور امبالہ کی فوجی چھاؤنیاں خالی کردو ورنہ یہاں کی بجلی اور پانی کی سپلائی کاٹ دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جس دن خالصتان آرمی چاہے گی، خالصتان کی بنیاد رکھ دی جائے گی۔ بھائی مہرسنگھ کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے جسم کے ساتھ بم باندھ کر بھارت کے ٹینک اڑائے تھے۔ پھر 1984 سے 1995 تک خالصتان کی بنیادیں اپنے خون سے بھری تھیں۔ آج سکھس فار جسٹس انہی سکھوں کی آواز بلند کر رہی ہے جنھوں نے اس وقت مسلح جدوجہد کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان حقیقت کے قریب ہے، گرپتونت سنگھ پنوں
سکھس فار جسٹس کے سربراہ نے سکھوں کی طرف سے نریندر مودی اور پنجاب کی بھگونت مان کی حکومت کو پیغام دیا کہ یکم جون سے 6 جون تک ایئربیسز کی بجلی اور پانی بند کردی جائے گی۔ اس لیے ان فضائی اور فوجی اڈوں بیسز کو پنجاب سے کہیں اور منتقل کرلو کیونکہ اب پنجاب آزادی کی راہ پر چل پڑا ہے، اسے ہم بھارت کے قبضے سے آزاد کروائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی پنجاب خالصتان سکھ گرپتونت سنگھ پنوں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی پنجاب خالصتان سکھ گرپتونت سنگھ پنوں گرپتونت سنگھ پنوں کی بجلی اور پانی ا دم پور ایئر
پڑھیں:
اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منعقدہ حالیہ کھلے مباحثے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹھوس اور دلائل سے بھرپور مؤقف اپناتے ہوئے اس کا حقیقی چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی دوبارہ سبکی، امریکی صدر نے 5 طیارے گرانے کا ذکر پھر چھیڑ دیا
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات پر بھرپور جواب دیا اور اسے فورم کے غلط استعمال کی کوشش قرار دیا۔
سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیرقانونی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ یہی بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر آیا تھا، مگر آج وہ انہی قراردادوں سے راہِ فرار اختیار کر رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کا حق خودارادیت ایک ناقابلِ تنسیخ حق ہے جسے بھارت مسلسل پامال کر رہا ہے۔
مباحثے میں پاکستانی سفیر نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، وزیراعظم کا ای سی او اجلاس سے خطاب
انہوں نے زور دیا کہ عالمی تنظیموں کی متعدد رپورٹس میں بھارت کے اندر اقلیتوں کے خلاف ظلم و ستم کی نشاندہی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں، سفیر نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوشش کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
ان کے مطابق بھارت کا اصل مقصد پاکستان کو دریائے سندھ کے پانی سے محروم کرنا ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔
مباحثے کے دوران پاکستانی سفیر نے کہا کہ 7 سے 10 مئی کے دوران بھارت نے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کی، جس کے جواب میں پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی۔
اس دوران بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے گئے اور اسے نمایاں عسکری نقصان اٹھانا پڑا۔
سفیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ غرور اور جھوٹی برتری کے خمار سے نکل کر زمینی حقائق کا سامنا کرے اور اپنے رویے پر نظرثانی کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ بھارت بھارتی جارحیت پاکستانی مندوب عثمان جدون