وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے موجودہ صورتحال میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی۔چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ بھارتی حملوں کے تناظر میں پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی ایمرجینسی رسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا جب کہ مرکزی رسپانس سینٹر صورتحال کے بارے میں  وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔اس موقع پر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایل او سی پر شہید اور زخمی افراد کے ورثا کی مدد کی جائے، لائن آف کنٹرول پر تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت میں مال مویشی، مکانات کے نقصان کا ڈیٹا اکٹھا اور ادویات سمیت عملہ کی کمی کو 24 گھنٹے میں پورا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔

بھارت کے حملوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے۔پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور 2 ڈرون تباہ کر دیے جب کہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی جدید عمارت کا افتتاح

فوٹو پی آئی ڈی

وزیراعظم نے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی جدید عمارت کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا دورہ کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور سروسز چیف بھی ہمراہ تھے۔

سینٹر قومی انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی کو مربوط کرنے کیلئے مرکز کا کام کرے گا، مرکز کو انٹیلیجنس جمع کرنے اور آپریشنل ردعمل کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، وسائل کے بہتر استعمال اور دہشتگردی کےخلاف مربوط اور بروقت ردعمل یقینی بنائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو روایتی خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں اورسلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ قوم کی حمایت کیساتھ مسلح افواج پاکستان کی سلامتی اوردفاع کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔

مسلح افواج مکمل تیار ہیں، وزیراعظم کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی تھے۔

قیادت کو علاقائی سلامتی کے حوالے سے پیشرفت اور ابھرتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم کا بلاتعطل انٹر ایجنسی تعاون اور آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ مہارت اور تزویراتی بصیرت کو سراہا اور کہا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ وارانہ اور نظم و ضبط والی فورسزمیں شمار ہوتی ہے۔

قیادت نے روایتی یا دیگر تمام خطرات کےخلاف وطن کے دفاع کیلئے پاکستان کے دوٹوک عزم کا اعادہ کیا۔


متعلقہ مضامین

  • بھارتی عزائم کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں ہنگامی پناہ گاہیں قائم
  • بھارتی عزائم کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ہنگامی پناہ گاہیں قائم
  • بھارتی جارحیت، سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت
  • آزاد کشمیر، بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید بہن بھائی کی نمازِ جنازہ ادا
  • آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید بہن بھائی کی نمازِ جنازہ ادا
  • نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی جدید عمارت کا افتتاح
  • بیس کیمپ کا پورا نظام تحریک آزادی کشمیر کی مرہون منت ہے، چوہدری انوارالحق
  • پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے میڈیا کو آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرایا