سرینگر(اوصاف نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے بعدبھارتی ایئرلائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش آج 22ویں روز میں داخل ۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو ا ب تک 5 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے فضائی حدود پر پابندی کے باعث بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو تقریباً 5 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش نہ صرف بھارتی ایئرلائنز بلکہ کارگو سروس کو بھی متاثر کر رہی ہے، جس سے بھارت کی تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حدود بند ہونے کے باعث بھارتی پروازوں کو امریکا، یورپ اور کینیڈا جانے کے لیے طویل متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔

اس تبدیلی سے ہر پرواز کو ڈھائی سے 3 گھنٹے زیادہ لگ رہے ہیں، جس سے ایندھن کے اخراجات، عملے کی ڈیوٹی ٹائم اور مسافروں کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاکھوں بھارتی مسافر جو بیرونِ ملک سفر کر رہے ہیں، پروازوں کی تاخیر اور پیچیدہ روٹس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

کارگو سروسز کی بندش سے بھارتی برآمدات پر منفی اثرات پڑے ہیں، جس کے باعث کئی تجارتی معاہدے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات معمول پر نہیں آتے، بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند رہیں گی۔

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ہوا بازی کے شعبے کی کمر توڑ دی ہے اور اگر بندش مزید جاری رہی تو بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عمران وزیر جنوبی وزیرستان اغواء

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارتی ایئرلائنز کے باعث رہے ہیں

پڑھیں:

وزیرِ اعظم کا بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے فضائی برتری قائم کرنے والی پاک فضائیہ کی ائیربیس کا دورہ

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھی۔ 

پاکستان ٹیلی ویژن وزیرِ اعظم کی بھارتی فضائی جارحیت کو ناکامی سے دوچار کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے تاریخی گفتگو آج شام کو نشر کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فضائی حدود  بند؛ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بحران کا شکار، ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان
  • پاکستانی فضائی حدود بند؛ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بحران کا شکار، ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان
  • بھارتی حملے کے دوران بھولاری ایئر بیس پر پاکستانی طیارے کو بھی نقصان پہنچا، سابق ایئر مارشل مسعود اختر کا دعویٰ
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کا نقصان، ترکیہ کا فائدہ
  • پاک بھارت جنگ: پاکستانی کامیابیوں کو گھٹانے کی کوششیں کیوں؟
  • معرکہ حق؛ بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی وزیر اعظم سے ملاقات
  • وزیرِ اعظم کا بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے فضائی برتری قائم کرنے والی پاک فضائیہ کی ائیربیس کا دورہ
  • بھارت کیخلاف پاکستان کا منہ توڑ جوابی سائبر حملہ، دشمن کے مواصلاتی نظام کو شدید نقصان
  • رافیل کی ڈیل، مودی کے گلے کی ہڈی بن گئی، اربوں روپے کی ہیرا پھیری کا انکشاف