کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ہفتہ کے روز بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کئی پاکستانی صحافیوں کے اکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کیے جانے سے متعلق اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ اور کھلی سنسرشپ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت میں سرکردہ صحافیوں سمیت متعدد پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی

کے یو جے کے صدر حامد الرحمٰن نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کی آوازوں کو دبانا نہایت تشویشناک ہے اور یہ خطے میں آزادی صحافت کے لیے ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے۔ صحافی عوام کو باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور اس قسم کے اقدامات اظہار رائے کی آزادی اور معلومات تک رسائی کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر کا کہناتھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کو جواز بنا کر صحافیوں کو سرحد پار نشانہ بنانا دراصل بین الاقوامی سطح پر اظہارِ رائے کی آزادی کو دبانے کے مترادف ہے۔ ہم بین الاقوامی میڈیا اداروں اور آزادی صحافت کے حامیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس صورتِ حال کا نوٹس لیں اور اس اقدام کے خلاف آواز بلند کریں۔

کے یو جے نے بھارتی حکومت سے اظہارِ رائے کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوام عامہ کی صحافتی مواد اور معلومات  تک بلا رکاوٹ رسائی  کو یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزادی اظہار رائے ایکس اکاؤنٹ صحافی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آزادی اظہار رائے ایکس اکاؤنٹ صحافی

پڑھیں:

کراچی میں شدید گرمی، شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جانے لگی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ رہا لیکن گرمی کی شدت 44 سے 45 سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور آج صبح سے شدید گرمی کا احساس ہورہا ہے شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ گیا لیکن گرمی کی شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ کراچی میں بھی ہیٹ ویو کی صورت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ رہا لیکن گرمی کی شدت 44 سے 45 سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ اس کے علاوہ آج سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جب کہ تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا لیکن گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شدید گرمی، شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جانے لگی
  • سریندر ولاسائی کی بلاول ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کرنے کی مذمت
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صمند چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت، حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرے گی،میر سرفراز بگٹی
  • صحافی وسیم عباسی سمیت متعدد پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹس پر بھارت میں پابندی عائد
  • کراچی میں اس وقت شدید آبی بحران ہے: منعم ظفر
  • چینی وزارت تجارت کی جانب سے  برآمدی کنٹرول لسٹ کے بارے میں صحافیوں سے بات چیت
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی: قانونی ماہرین کی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی مذمت
  • شکست خوردہ بھارت کے مصنف جاوید اختر فوج سے متعلق سوالات پر صحافیوں پر بھڑک اُٹھے
  • انگلینڈ: موت میں معاونت کو قانونی حیثیت دینے کے بل پر ڈاکٹرز تقسیم