پاکستانی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانوں کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ، وزارت اطلاعات کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے پاکستانی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانوں کی نشریات بند کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کی جانب سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سیکریٹری جنرل شکیل مسعود کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی بی اے کا یہ محب وطن اقدام قابل تحسین ہے جو پوری قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی یکجہتی کے مضبوط جذبے کی عکاسی، ملک کی خودمختاری اور وقار کو اجاگر کرتا ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب آزمائش کی اس گھڑی میں قومی اتحاد، یکجہتی اور بنیادی اقدار کے فروغ کے لیے متحد ہیں۔
خط میں میڈیا سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ہے جو قومی مفاد میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دے رہے ہیں اور اتحاد، امن اور حب الوطنی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عازمین حج 2026 سے اخراجات 2 اقساط میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت مذہبی امور نے حج 2026ء کے لیے مالی معاملات کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا ہے، جس کے مطابق اخراجات 2 اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حج کی پہلی قسط اگست کے پہلے ہفتے میں لی جائے گی، جس کی مالیت تقریباً 5 سے ساڑھے 5 لاکھ روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔وزارت کے قریبی ذرائع کے مطابق رواں سال اخراجات کی وصولی پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جائے گی، یعنی وہ افراد جو پہلے ادائیگی کریں گے، ان کو ترجیحی بنیادوں پر حج سکیم میں شامل کیا جائے گا۔
جرمنی نے پاکستانیوں کے لئے غیر معینہ مدت تک ویزے کا اجرا بند کردیا
مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ حج سیزن کے لیے اب تک ساڑھے 4 لاکھ سے زائد پاکستانی عازمین رجسٹریشن کروا چکے ہیں، جبکہ پاکستان کو سرکاری اور نجی سکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ ملا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، آبادی کے موجودہ تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے، سعودی حکومت سے 2 لاکھ 30 ہزار عازمین کا کوٹہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو حج کی سعادت حاصل ہو سکے۔
حکام کے مطابق حج 2026ء کی دوسری قسط کی تفصیلات اور مکمل اخراجات کا اعلان سعودی عرب کی طرف سے حتمی پیکج موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے رجسٹرڈ عازمین کو جلد آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ وقت پر اپنی ادائیگیاں مکمل کر سکیں۔
میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست این اے 129 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
مزید :