ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پابندی کی وجہ سے اب تک 850 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس میں یورپ، امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد زیادہ ہے، فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو پونے دو ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ایئر لائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پابندی عائد ہونے سے دہلی، امرتسر، لکھنؤ، بنگلور اور ممبئی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پابندی کی وجہ سے اب تک 850 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس میں یورپ، امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو پونے دو ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے بھارتی ایئر لائن پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی ایئر لائنز فضائی حدود کی

پڑھیں:

بھارت نے کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی کا حق مکمل طورپر سلب کر رکھا ہے، مقررین

ذرائع کے مطابق تحریک کشمیر روس کے زیراہتمام ماسکو میں ”دنیا کشمیر کی حمایت کن کن ذرائع سے کر سکتی ہے” کے عنوان سے ایک آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک کشمیر روس کے زیراہتمام ماسکو میں ”دنیا کشمیر کی حمایت کن کن ذرائع سے کر سکتی ہے” کے عنوان سے ایک آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی نظامت صدائے روس کے چیف ایڈیٹر اور تحریک کشمیر روس کے کوآرڈینیٹر اشتیاق ہمدانی نے کی۔ ذرائع کے مطابق تحریک کشمیر ناروے کے جنرل سیکرٹری میاں طیب نے تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز کیا۔ یورپ، جنوبی افریقہ اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے مقررین نے کشمیر پر عالمی اقدام کے لیے ٹھوس تجاویز پیش کیں۔ اشتیاق ہمدانی نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے۔ صدر تحریک کشمیر یورپ محمد غالب نے پاکستان کے وفود میں کشمیری علماء کو شامل کرنے پر زور دیا۔ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے خبردار کیا کہ بھارت عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور ثالثی سے بچنے کے لیے مزاحمت کو دہشت گردی کا نام دیتا ہے۔

محمود احمد ساغر نے پاکستان سے سفارتی رابطے کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ سلمان خان نے تارکین وطن کے اتحاد پر زور دیا۔ ایڈووکیٹ ریحانی علی اور ڈاکٹر عابدہ رفیق نے اختلاف رائے کو دبانے کے لیے بھارت کی طرف سے کالے قوانین کے بے دریغ استعمال کو بے نقاب کیا۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ ایک بہت اہم عالمی فورم ہے، اگر ہم مسئلہ کشمیر پر ٹھوس پیش رفت چاہتے ہیں تو کشمیری وفود کو برسلز سمیت دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں اپنی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کا حق مکمل طور پر سلب کر رکھا ہے۔

ٹریول بلاگر منان راجہ نے دیگر قومیتوں اور مختلف پس منظر کے لوگوں سے ملاقات کے دوران اپنے تجربات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر فورم پر کشمیر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں۔ شیخ عبدالمتین نے کشمیر پر سیمینار، کانفرنسز اور دیگر پروگرام منعقد کرنے کے لیے علمی اداروں اور تھنک ٹینکس سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔ سردار تیمور، زبیر حسین، محترمہ ثمینہ ناز گل، راجہ پرویز اور راجہ خان سمیت دیگر مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے عالمی لابنگ، بین الاقوامی سیمینارز اور آگاہی مہم پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • گوادر کیلیے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی، پاکستانی ہائی کمیشن
  • لاہور میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے جدید سسٹم کی تنصیب شروع کردی گئی
  • کیف پر روس کا فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک
  • بھارت نے کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی کا حق مکمل طورپر سلب کر رکھا ہے، مقررین
  • ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ
  • کراچی :گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں
  • مودی سرکار پر ٹرمپ کا ایک اور کاری وار، 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد
  • پاک بھارت کشیدگی اور ایئر انڈیا حادثے کے بعد سفری طلب متاثر، بھارتی فضائی کمپنی کو مشکلات کا سامنا
  • وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دیدی، عازمین سے قسط وار پیسے لیے جائیں گے