خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 9 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
ڈی آئی خان:
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں فعال 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ24 اور 25 مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیاجہاں بھارتی سرپرستی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج کو جہنم واصل کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسری کارروائی ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں مزید دو بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔
اسی طرح تیسری جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے 3 مزید خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی سرپرستی یافتہ سیکیورٹی فورسز آئی ایس پی آر
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔