خیبرپختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں ؛ بھارتی اسپانسرڈ9خوارج جنہم واصل
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
سٹی 42: خیبرپختونخواہ میں سیکورٹی فورسز نے تین مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ9خوارج جنہم واصل کردیے
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے4 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا،ٹانک میں ہونے والے دوسرے آپریشن میں 2مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے،تیسری جھڑپ خیبر ضلع کے علاقے باغ میں ہوئی جہاں 3دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا
غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،مارے گئے خوارج علاقے میں کئی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید دہشتگردوں کا صفایا کیا جا سکے،سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 9 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ 9 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان کی بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔
غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید