بانی پی ٹی آئی نے کہا خط کے مندرجات بہت اہم ہیں ان پر نظرثانی کی جانی چاہیے، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
فیصل چوہدری : فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا دوسرا خط اس لیے لکھا کیونکہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی نے کہا خط کے مندرجات بہت اہم ہیں ان پر نظرثانی کی جانی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ ملک کی بہتری کیلئے بات کرتے رہیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کی ہے، بانی پی ٹی آئی کا حق ہے ان کا اوپن ٹرائل ہو۔
اس سے قبل اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جمہوری راستے ختم ہونے کے بعد آرمی چیف کو دو خط بھیجے، پہلے سینسرشپ تھی اب پیکا بھی آگیا سوشل میڈیا کو بھی روک دیا گیا۔
بشریٰ بی بی کےخلاف 26 نومبر کے 31 مقدمات کی تفتیش کیلئے 7 تفتیشی افسران اڈیالہ جیل میں موجود تھے،
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ سے کوئی امید نہیں، حکومت سے بات چیت کامیاب ہونے کی کوئی امید نہیں تھی، بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے اپنی ٹیم کو بھی کہہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا نہیں صرف 9 مئی اور 26 نومبر کے لیے جوڈیشل کمیشن کا کہا تھا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو کہنا چاہتے ہیں کہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، چیف جسٹس پاکستان کو قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے کہا فیصل چوہدری پی ٹی ا ئی ئی نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔