کوئٹہ، پولیس ٹریننگ سینٹر کی گیٹ پر دستی بم دھماکہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ٹریننگ سینٹر کی گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پولیس ٹرینگ سینٹر کی گیٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر کے مرکزی گیٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔
جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔