چیف جسٹس نے واضح کہا اجلاس مؤخر نہیں ہوگا: رکن جوڈیشل کمشن
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رکن جوڈیشل کمشن اختر حسین نے ججز تبادلوں کے حوالے سے انٹرویو میں کہا کہ جوڈیشل کمشن میں جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے اجلاس مؤخر کرنے کا کہا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے واضح کہا کہ اجلاس ملتوی نہیں ہو سکتا۔ میں نے جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ لانے کی مخالفت کی۔ جسٹس عامر فاروق کی ساکھ پر شک نہیں، سینیارٹی کا مسئلہ پہلے حل ہونا چاہئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز کے حوالے سے اجلاس میں تحفظات سامنے آئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔