وزیر داخلہ کا زیر تعمیر ایف۔8 انٹرچینج کا دورہ، 18 فروری تک کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف۔8 جناح ایونیو انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر فلائی اوور کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے منصوبہ 18 فروری تک 100 فیصد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
انہوں نے فلائی اوور کے نیچے رابطہ سڑکوں اور ہارٹیکلچر کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ایف ایٹ چوک انٹرچینج کا افتتاح کب ہوگا، وزیر داخلہ نے بتا دیا
وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کی محنت کو سراہا، مزدوروں نے انہیں بتایا کہ وہ دن رات منصوبے کی تکمیل کے لیے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے پراجیکٹ کے اطراف پڑے ملبے کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے بیوٹیفیکشن ورک میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: سرینا چوک انٹرچینج تکمیل کے مراحل میں، افتتاح کب ہوگا؟
اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن، کنٹریکٹر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیرداخلہ کو منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف ایٹ انٹرچینج فلائی اوور محسن نقوی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فلائی اوور محسن نقوی وزیر داخلہ
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔