سابق کپتان نے چیمپیئن ٹرافی سے پہلے پاکستان ٹیم کی سب خامیاں بتا دیں۔
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
سابق کپتان راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز میں شکست پر فاسٹ بولرز پر کڑی تنقید کی ہے۔ سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ آپ کے مین بولرز میچ ہروارہے ہیں اس پر بات نہیں ہورہی، شاہین آفریدی نے آخری میچ کب جتوایا تھا، اگر ان کو باہر کیا جائے تو ٹیم بہتر ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ اّپ کو نئے بولرز ڈھونڈ کر لانے پڑیں گے، حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا ان کے جانے سے بڑا فرق پڑا۔راشد لطیف نے کہا کہ نسیم شاہ بڑے عرصے سے کھیل رہے ہیں، بیٹنگ کو چھوڑ دیں اب تو فاسٹ بولنگ ہی ہروا رہی ہے ایسا لگ رہا ہے یہ مار کھانے کے لیے اّئے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ میں خوشدل شاہ اور سلمان اّغا پر الزام نہیں لگاؤں گا وہ تو اّسان ٹارگٹ بن جاتے ہیں جو بڑے مچھلیاں ہیں ان کو کوئی ٹارگٹ نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ شاہین اّفریدی اور نسیم شاہ کے اسٹیٹس اٹھا کر دیکھ لیں اس نے پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟راشد لطیف نے کہا کہ کمزور پلیئرز کو ٹارگٹ کرنا غلط ہے، بابر اور رضوان اور شاہین اور نسیم شاہ کی پرفارمنس نہیں اّئے گی تو دوسرے بھی کچھ نہیں کریں گے، مین کھلاڑی کو کھیلنا پڑے گا تبھی سعود شکیل اور طیب طاہر بھی پرفارم کریں گے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ، بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے اپنے تین فاسٹ بولرز پر فوکس کرنا پڑے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راشد لطیف نے سابق کپتان نے کہا کہ
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔