کراچی: کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کی پریشانی کم ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی:شہر میں ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے دوران اس بار اہل کراچی کو پیش آنے والی زحمت کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران ارد گرد کی تمام سڑکوں کو اس بار ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور شہریوں کو اس سلسلے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
حکام نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں12 اور 14 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز کا انعقاد ہوگا۔ا سی طرح 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی کا ایونٹ بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں حفاظتی انتظامات کے تحت پانچ ہزار سے زیادہ پولیس کے اہل کار اور افسران مختلف مقامات پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی اقدامات کے تحت ایس ایس یو کے 620 کمانڈوز (بشمول لیڈی کمانڈوز)، سیکورٹی ڈویژن کے 1,220 اہلکار، ٹریفک پولیس کے 1,390 اہل کار، اسپیشل برانچ کے 280 اور ڈسٹرکٹ پولیس کے دیگر اہلکار بھی مختلف مقامات پر ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
اس کے علاوہ ماہر نشانہ بازوں کو حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا ج بکہ ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اردگرد امن و امان کی نگرانی کے لیے موجود رہے گی۔
ایس ایس یو کے کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی اور میچز کے دوران اسٹیڈیم کے اردگرد گشت کرے گی۔ پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکورٹی ہدایات پر عمل کریں اور میچز کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
یہ اقدامات شہریوں کو کرکٹ میچز کے دوران بہتر سہولیات فراہم کرنے اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ شہریوں کو امید ہے کہ ان اقدامات سے میچز کے دوران ٹریفک اور سیکورٹی کے مسائل میں کمی آئے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میچز کے دوران کے لیے
پڑھیں:
کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری
ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے گزشتہ6 روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155 سے تجاوزکرگئی۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان ،بغیرہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے ، ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان ، نوپارکنگ پر 26 ، رانگ وے پر 14 ای چالان، اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔
مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58 ، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔