پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون نے وطن واپسی کے بجائے دبئی میں ڈیرے ڈال دیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ ہوئی تھی تاہم اب اس نے امریکا جانے کے بجائے دبئی میں ڈیرے ڈال دیے ہیں اور پاکستان نوجوانوں کے ساتھ دبئی کی سڑکوں پر ویڈیو بناتے دیکھی گئی ہے۔
امریکی خاتون اونیجا 11 اکتوبر کو ایک نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں اور ویزا ختم ہونے پر ان کو 10 نومبر تک ملک چھوڑ جانا تھا لیکن وہ واپس نہیں گئیں اور کئی ماہ کراچی کی خاک چھانتی اور پولیس کو مشکل میں ڈالتی رہیں جو ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہوکر ان کا پیچھا کرنے پر مجبور رہتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہم لُٹ گئے تیری محبت میں‘، پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نامراد وطن لوٹ گئی
گورنر سندھ کی مداخلت پر 27 جنوری کو 15 دن کے لیے ایگزٹ پرمٹ جاری کیا گیا اور ایک فلاحی ادارے نے خاتون کے امریکا واپسی کے لیے جہاز کے ٹکٹ کا بندوبست کردیا تھا۔ تاہم خاتون کو 29 جنوری کو امریکا واپس بھیجنے کی کوشش کی گئی لیکن ایئرپورٹ پر تمام مراحل سے گزر کر خاتون نے اچانک واپس جانے سے انکار کردیا تھا اور جہاز تک پہنچنے کے بعد ایئر لائن اسٹاف کو انہیں زبردستی واپس بھیجنے کی شکایت کی جس پر ایئر لائن نے انہیں آف لوڈ کردیا تھا۔
بعد ازاں خاتون ائیرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر کراچی کے علاقے گارڈن میں مبینہ دوست کے گھر کے باہر پہنچ گئیں اور کئی دن وہاں قیام کیا پھر ایک فلاحی ادارے نے انہیں پناہ دی جس دوران طبیعت خراب ہونے پر خاتون کو چند روز قبل جناح اسپتال کے خصوصی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں خاتون میں بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی۔
کئی دن کے علاج کے بعد جناح اسپتال میں خاتون کو 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے سفر کے لیے فٹ قرار دے کر اسپتال سے ڈسچارج کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا کا حکومت سے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ، مستقبل کے ارادے بھی بتادیے
خاتون کو او پی ڈی کی ریگولر دوائیں دے کر پولیس کی تحویل میں اسپتال سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ کیا گیا تھا، قبل ازیں امریکی قونصلیٹ نے امریکی خاتون کی اسپتال میں عیادت کے دوران انہیں وطن واپسی پر آمادہ کرتے ہوئے ان کے ٹکٹ کا بندوبست کردیا تھا۔
لگ بھگ 4 ماہ کراچی میں گزارنے کے بعد اونیجا اینڈریورابنسن کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کیا گیا تھا،تاہم اب امریکی خاتون کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
ویڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ اونیجا رابنسن نے پاکستان سے دبئی جاکر نیویارک کی اگلی پرواز چھوڑ دی تھی اور وہ دبئی میں رہ گئیں۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونیجا دبئی کی سڑکوں پر پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز اور سیلفیاں بناتے نظر آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا
اونیجا کراچی سے 7 فروری کی رات امارات ائیر کی پرواز ای کے 603 سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی تھیں، دوسرے بورڈنگ پاس کے مطابق خاتون نے دبئی سے نیویارک کی پرواز ای کے 0203 میں سیٹنگ زون ڈی پر سوار ہونا تھا، اور سیٹ نمبر 77 بی پر سفر کرنا تھا، تاہم مذکورہ پرواز اسی رات 03:06 بجے دبئی سے نیویارک کے لیے روانہ ہوگئی تھی جبکہ امریکی خاتون دبئی میں ہی مقیم ہوگئی۔
امریکی شہری ہونے کی وجہ سے اونیجا اینڈریو نے دبئی کا آن آرائیول ویزا کی سہولت سے استفادہ کیا اور وہی مقیم ہوگئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکی خاتون اونیجا پاکستانی نوجوان دبئی شادی محبت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون اونیجا پاکستانی نوجوان امریکی خاتون اونیجا پاکستانی نوجوان کے لیے روانہ کردیا تھا خاتون کو کیا گیا
پڑھیں:
اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں بلند آواز میں شور شرابا کر رہا تھا اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ واقعے کے دوران اس نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا صحافیوں پر تشدد : صحافتی گروپ متحد، جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان عاقب نعیم کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر تھانہ آئی نائن منتقل کردیا۔
اسلام آباد پولیس کے حکام نے ہفتے کو بتایا ہے کہ گذشتہ شب شہر کے سیکٹر آئی ایٹ کے مرکز میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں پر تشدد کرنے والے برٹش پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اپ تب تک بدمعاش ہیں جب تک قانون آپ کو ڈیل دیتا… pic.twitter.com/4z010eY5On
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) November 2, 2025
حکام کے مطابق ملزم اس سے پہلے پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی پر بھی تشدد کر چکا ہے، جس کے حوالے سے تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست زیر التوا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ایس آئی محمد اشفاق کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ ہفتہ کی رات قریباً 8 بجے کے قریب کے ایف سی آئی نائن کے سامنے پیش آیا، جب ملزم کو گاڑی لاپرواہی سے چلانے پر روکا گیا۔ پہلی بار روکنے پر وہ موقع سے فرار ہو گیا، تاہم کچھ دیر بعد واپس آکر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ مزاحمت کے دوران ملزم نے ایک پولیس اہلکار کا وائرلیس سیٹ چھین لیا اور فرار ہوتے ہوئے پولیس ٹیم پر فائرنگ بھی کی، تاہم محاصرے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیرداخلہ
پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر کے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد اسلام آباد پولیس ملزم گرفتار نشے میں دھت نوجوان ہلڑ بازی وی نیوز