ایلون مسک کی اوپن اے آئی کو خریدنے کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ سربراہ ایکس ایلون مسک اور دیگر سرمایہ کاروں کے گروپ نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی کو 97.4 ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اس صورتحال کو ایلون مسک اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمن کے درمیان مصنوعی ذہانت کو لے کر برسوں پر محیط نجی ٹسل میں اضافے کے طور پر بیان کیا ہے۔ اگرچہ، دونوں شخصیات اوپن اے آئی کے بانی تھے لیکن اب بورڈ آف ڈائریکٹرز سیم آلٹمن کے ساتھ ایک پیج پر موجود ہیں۔
سیم آلٹمن نے اپنے سابق شراکت دار کو ایکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ لیکن اگر آپ چاہیں تو ہم ٹوئٹر کو 9.
جس کے جواب میں ایلون مسک نے سیم آلٹمن کو ’دھوے باز‘ کہا۔
قریبی ذرائع کے مطابق اوپن اے آئی نے پیشکش پر نظرثانی نہیں کی ہے۔ یہ پیشکش کنزوشیم کی جانب سے دی گئی ہے جس میں وی وائے کیپیٹل اور شائی (جو کہ ایلون مسک کی اے آئی کمپنی ہے) شامل ہے جبکہ اوپن اے آئی نے فنڈ ریزنگ کی کوشش پر توجہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اوپن اے ا ئی سیم ا لٹمن ایلون مسک
پڑھیں:
ایف آئی اے ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، بانی پی ٹی آئی سے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی:۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور بانی پی ٹی آئی سے ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” اکاو ¿نٹ کے حوالے سے تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے تھے۔ ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تقریباً ایک گھنٹے تک سوال و جواب کیا۔
اس دوران ان کے ایکس اکاو ¿نٹ پر مبینہ سرگرمیوں اور اس کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش کا مقصد بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاو ¿نٹ کے حوالے سے مختلف شکوک و شبہات کی جانچ پڑتال اور مزید حقائق سامنے لانا ہے۔